ETV Bharat / science-and-technology

WhatsApp Message Feature واٹس ایپ کا نیا فیچرکال میسج سب ایک ساتھ

author img

By

Published : Apr 27, 2023, 10:53 PM IST

واٹس ایپ بہت جلد ایک نئے فیچر لانچ کرنے جارہا ہے، جس کی مدد سے صارفین ان کمنگ کال کے درمیان میسج کے ذریعے جواب دے سکیں گے۔ WhatsApp rolling out reply with message feature

WhatsApp Rolling Out Reply With Message Feature Within Call Notifications
واٹس ایپ کا نیا فیچرکال میسج سب ایک ساتھ

سان فرانسسکو: میٹا کی ملکیت والا واٹس ایپ مبینہ طور پر اینڈرائیڈ پر کچھ بیٹا ٹیسٹرز کے لیے کال نوٹیفیکیشن کے درمیان میسج کے ساتھ ایک نیا جوابی فیچر لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں اس فیچر کو مزید لوگوں تک پہنچائے گی۔ WABetaInfoکے مطابق یہ فیچر صارفین کو آسانی سے آنے والی کال کو مسترد کرنے اور کال کرنے والے کو ایک ہی وقت میں پیغام بھیجنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

واٹس ایپ صارفین کو اب ان کمنگ کال کی نوٹیفیکیشن پر ایک نیا جوابی بٹن نظر آئے گا، جو موجودہ ڈکلائین اور انسرنگ بٹن کے ساتھ ساتھ رپلائی بٹن نظر آئے گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی صارف رپلائی بٹن پر ٹیپ کرنے کا انتخاب کرتا ہے تو آنے والی کال کو خارج کر دیا جائے گا اور ایک میسج باکس خود بخود کھل جائے گا، جس سے صارف کال کرنے والے کو فوری پیغام بھیج کے قابل ہوں گے۔

یہ فیچر ان حالات میں کارآمد ہو سکتا ہے جہاں صارف کال کا جواب نہیں دے سکتے، جیسے کہ میٹنگ کے دوران، لیکن پھر بھی وہ کال کرنے والے کو اطلاع دینا چاہتے ہیں کہ اور یہ بتانا چاہتا ہے کہ وہ جلد از جلد جواب دیں گے۔ دریں اثنا، واٹس ایپ نے اعلان کیا ہے کہ صارفین اب اپنے ملٹی ڈیوائس لاگ ان فیچر کے ذریعے ایک سے زیادہ فونز پر ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے۔ صارفین اب اپنے چار فون میں ایک ہی واٹس ایپ چلاسکتے ہیں۔ کمپنی نے کہا کہ یہ اپ ڈیٹ عالمی سطح پر صارفین کے لیے شروع ہو گئی ہے اور آنے والے ہفتوں میں سب کے لیے دستیاب ہو گی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.