ETV Bharat / science-and-technology

Microblogging Platform Twitter: صارفین جلد ہی ٹوئٹر سے پیسہ کما سکتے ہیں، مسک

author img

By

Published : Feb 20, 2023, 5:32 PM IST

مسک نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ 'مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم اپنے 'سبسکرپشنز کو بڑھا رہا ہے'تاکہ صارفین اپنے فالورز سے خصوصی مواد کے لیے 'چارج' کر سکیں۔ Users Can Soon Earn Money from Twitter, says Elon Musk

صارفین جلد ہی ٹوئٹر سے پیسہ کما سکتے ہیں: مسک

سین فرانسسکو: ٹویٹر کے سی ای او ایلون مسک نے پیر کو کہا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم 'سبسکرپشنز کو بڑھا رہا ہے' تاکہ صارفین اپنے فالورس کو خصوصی مواد کے لیے 'چارج' کر سکیں۔ اس دوران ایک صارف نے نئے بلیو فیچر کے ساتھ ٹویٹر پر ایک بڑا پوسٹ کیا جس کے بعد مسک نے لکھا، "لمبی ٹویٹس کا اچھا استعمال! اگلا اپ ڈیٹس بنیادی فارمیٹنگ کے ساتھ، طویل ٹویٹس کی اجازت دے گا تاکہ آپ ٹوئٹر پر کوئی بھی مواد پوسٹ کر سکیں۔"

مسک نے ایک اور پوسٹ میں کہا کہ ہم سبسکرپشنز کو بھی بڑھا رہے ہیں، تاکہ آپ لوگ ان سے اپنے مواد کے لیے چارج کر سکیں اور وہ آسانی کے ساتھ ایک کلک کے ذریعے آپ کو ادا کر سکیں۔" جس کے بعد مسک کی پوسٹ پر کئی صارفین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اسی دوران ایک صارف نے پوچھا، "ٹویٹس پڑھنے کے لیے چارج کرنا ہے؟ یا پے وال؟" دوسرے نے تبصرہ کیا، "بہت اچھا خیال ہے۔ اب ایک مصنف اپنی پوری کتاب ٹویٹر پر شائع کر سکتا ہے، پہلے کچھ ٹویٹس مفت رہنے دیں، اور باقی کی ادائیگی بعد میں کر دی جائے۔"

مزید پڑھیں:

وہیں ایک اور صارف نے لکھا کہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے ذریعے آنے والا فیچر اپنے فالوورز سے پیسے کمانے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ اس درمیان گذشتہ ہفتے، مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے اعلان کیا تھا کہ اب وہ غیر بلیو ٹک صارفین کو 20 مارچ کے بعد سے ٹیکسٹ میسجز کی اجازت نہیں دے گا۔ اس ماہ کے شروع میں، ٹویٹر نے تصدیق کی تھی کہ وہ ویب پر ویریفیکیشن کے ساتھ اپنی بلیو سروس کے لیے 650 روپے ماہانہ اور بھارت میں اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل آلات پر 900 روپے چارج کرے گا۔ اس کے علاوہ، امریکہ میں بلیو سبسکرائبرز 4000 حروف تک کی ٹویٹس پوسٹ کر سکتے ہیں۔ بلو کے صارفین اپنی ہوم ٹائم لائن پر 50 فیصد سے کم اشتہارات بھی دیکھیں گے۔

آئی اے این ایس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.