ETV Bharat / science-and-technology

Microblogging platform Twitter: پالیسی کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر کی سخت کارروائی سے انکار

author img

By

Published : Jan 28, 2023, 2:02 PM IST

ٹوئٹر پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے اکاؤنٹس کے خلاف ٹویٹر سنگین کارروائی نہیں کرے گا۔ Twitter will take 'less severe action' against accounts that break rules

پالیسی کی خلاف ورزی پر ٹوئٹر سخت کارروائی نہیں کرے گا

نئی دہلی: ایلن مسک نے ٹویٹر پر ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ٹویٹر کے اصولوں کو توڑنے والے صارف کے خلاف ٹویٹر زیادہ سنگین کارروائی نہیں کرے گی، بلکہ ان سے متنازعہ بیان کو ہٹانے اور آگے بڑھنے کے لیے کہے گی۔ کمپنی نے کہا کہ وہ صرف ان ٹویٹر اکاؤنٹس کو معطل کرے گی، جو ٹویٹر کے قوانین کے مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں۔

مائیکرو-بلاگنگ پلیٹ فارم نے کہا کہ ہماری کارروائی میں ٹویٹر کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے لیے ان کی ٹویٹس کو محدود کرنا یا ان کو اپنے اکاؤنٹ کا استعمال جاری رکھنے کے لیے انہیں اپنے متنازرعہ ٹویٹس کو ہٹانے کے لیے کہا جانا شامل ہے۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹویٹر کی پالیسیوں کی بار بار خلاف ورزی کے لیے اکاؤنٹ کی معطلی جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ سنگین خلاف ورزیوں میں غیر قانونی مواد یا کسی غیر قانونی سرگرمی میں شامل ہونا۔ تشدد یا نقصان پہنچانے کے لیے کسی کو اکسانا یا دھمکی دینا، رازداری کی خلاف ورزی، پلیٹ فارم کی ہیرا پھیری یا اسپام، اور صارفین کو ہدف بنا کر ہراساں کرنا شامل ہے۔ ٹویٹر نے کہا کہ وہ پہلے سے معطل اکاؤنٹس کو فعال طور پر بحال کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

مسک نے ٹویٹر پر کہا کہ، "1 فروری سے، کوئی بھی اکاؤنٹ معطلی کی اپیل کر سکتا ہے اور اس کے لیے ہمارے نئے پالیسیوں کے تحت نشاندہی کی جا سکتی ہے۔" کمپنی نے کہا کہ اس نے ان کے اکاؤنٹس کو بحال نہیں کیا ہے جو غیر قانونی سرگرمی یا تشدد، دھمکی، بڑے پیمانے پر اسپام اور پلیٹ فارم کی ہیرا فیری میں شامل تھے، یا اپنے اکاؤنٹس کو بحال کرنے کے لیے حال میں کوئی اپیل نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.