سین فرانسسکو: ایلون مسک کی ملکیت والی ٹویٹر نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اپنی بلیو سروس کی قیمت میں اضافہ کر دیا ہے، اب ٹویٹر صارفین کو ماہانہ 11 ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ ٹویٹر بلیو کا پلان دستیاب ممالک میں $8/ماہ یا $84/سال سے شروع ہوتے ہیں تاکہ خصوصیات تک جلد رسائی کے علاوہ بلیو چیک مارک حاصل کیا جا سکے۔
کمپنی کے ہیلپ سینٹر پیج کے مطابق، "اس قیمت پر بلیو چیک مارک کے علاوہ ٹویٹر بلیو کی تمام خصوصیات فوری طور پر دستیاب ہوں گے، تاہم سبسکرائب شدہ اکاؤنٹس کے جائزے کو یقینی بنانے کے لیے کچھ وقت لے سکتے ہیں۔ بلیو چیک مارک کے ساتھ، ٹویٹر بلیو فیچر صارفین کو اپنے ٹویٹر کے تجربے کو بڑھانے کے لیے ایک نیا طریقہ پیش کرتا ہے، جس میں کسٹم ایپ آئیکن، کسٹم نیویگیشن، ہیڈرز، ٹویٹس، طویل ویڈیو اپ لوڈز اور بہت کچھ شامل ہے۔
ٹویٹر بلیو پلان فی الحال صرف امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان اور برطانیہ میں ویب، iOS یا اینڈرائیڈ پر دستیاب ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتے ہیں یا اگر آپ کا اکاؤنٹ معطل کر دیا جاتا ہے تو بغیر کسی رقم کی واپسی کے کمپنی کسی بھی وقت آپ کا بلیو چیک مارک ہٹانے کا حق رکھتا ہے۔
مزید پڑھیں:
مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم نے مزید بتایا کہ وہ ٹویٹر ویری فکیشن فار آرگنائزیشنز کے نام سے ایک نئی سروس بھی شروع کر رہا ہے، جو ٹویٹر پر کاروباری اداروں کے لیے ایک سروس ہے جو آفیشل بزنس اکاؤنٹس میں ایک گولڈ چیک مارک جوڑتی ہے۔