اس لیبارٹری کے ساتھ کمپنی ملک بھر میں نو لیبارٹر ہو گئیں، جن کے ذریعے ہر سال 30 شہروں میں 10 لاکھ سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کی جاتی ہے ۔
سابق سی ای او ڈاکٹر اندو بھوشن نے کہا’’ اعلیٰ معیار کے تشخیصی ٹیسٹ ، مریضوں کی ہیلتھ مینجمنٹ میں فیصلہ سازی کی بنیاد ہے ۔ ٹاٹا 1 ایم جی جیسی نجی تنظیمیں ملک بھر میں معیاری طبی دیکھ بھال تک مسلسل رسائی کو یقینی بنانے میں بھرپور حصہ لیں‘‘۔
یہ بھی پڑھیں:
Best Diet Plan for Anemia: خون کی کمی سے بچنے کے لیے پروٹین اور آئرن والی غذا کھائیں
ٹاٹا 1 ایم جی کے شریک بانی گورو اگروال نے کہا ’’ ہم اپنی موجودہ طبی خدمات کے تئیں لاکھوں صارفین کی طرف سے ظاہر کیے گئے اعتماد سے بہت خوش ہیں اور ہمارا مقصد پورے ملک میں صارفین، ڈاکٹروں اور دیکھ بھال کرنے والوں کے لیے صحت برانڈ کی پہلی پسند بننے کے لئے پیشکشوں کو مضبوط کرنا اور اپنے نیٹ ورک اور مہارت کو بڑھانا جاری رکھیں گے‘‘۔
یواین آئی