سیول: سام سنگ الیکٹرانکس کے ایگزیکٹو چیئرمین لی جے یونگ چائنا ڈویلپمنٹ فورم میں شرکت کے لیے چین جا رہے ہیں، جہاں ایپل کے سی ای او ٹم کک پہلے سے بھی موجود ہیں۔ ذرائع نے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ یونہاپ خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق لی ہائی پروفائل سالانہ فورم میں شرکت کے لیے بیجنگ جائیں گے، جو ہفتہ سے پیر تک Diaoyutai اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جاری رہے گا۔
چائنا ڈویلپمنٹ فورم میں شرکت کرنے والے شرکاء میں ایپل کے سی ای او ٹم کک، فائزر کے سی ای او البرٹ بورلاتھر اور مرسڈیز بینز گروپ اے جی کے چیئرمین اولا کالینیس شامل ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران، لی کی عالمی اور چینی سی ای او اور چینی حکومت کے اعلیٰ عہدے داروں کے ساتھ ملاقات ہونے کی امید ی ہے۔
مزید پڑھیں:
- Samsung Galaxy F14 Launch سام سنگ نے بھارت میں Galaxy F14 5G لانچ کیا
- Samsung Galaxy A54 5G: سام سنگ گلیکسی کا اے 54 فون بھارت میں جلد لانچ ہوگا
یہ فورم واشنگٹن اور بیجنگ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان منعقد ہورہا ہے، وہ تب جب امریکی حکومت نے اس ہفتے کے شروع میں اپنے چپس ایکٹ کے لیے نیشنل سیکیورٹی گارڈریلز جاری کی تھی، سام سنگ، دنیا کی سب سے بڑی میموری چپ بنانے والی کمپنی ہے جو چینی شہر ژیان میں ایک چپ مینوفیکچرنگ پلانٹ چلاتی ہے، جو سام سنگ کی عالمی NAND فلیش پروڈکشن کا تقریباً 40 فیصد ہے۔ سوزو میں، چپ بنانے والی کمپنی ایک سیمی کنڈکٹر پیکیجنگ فیکٹری چلاتی ہے۔