حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کو انڈیا 6G ویژن ڈاکیومنٹس کو پیش کیا۔ اگرچہ صارفین ابھی تک 4G اور 5G نیٹ ورکس کے حوالے شکایت کر رہے ہیں، تاہم ملک نے 6G کی تیاری شروع کر دی ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی آج آئی ٹی یو (انٹرنیشنل ٹیلی کمیونیکیشن یونین) ایریا آفس اور انوویشن سنٹر کے افتتاح کے لیے پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے 6G ویژن دستاویزات کے ساتھ 6G ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ ٹیسٹ بیڈ بھی لانچ کیا، اس کے ساتھ انہوں نے اس دہائی کو بھارت کا ٹیک ایڈ بتایا۔
اس کے ساتھ ہی یہ سوال اٹھتا ہے کہ 6G ٹیسٹ بیڈ کا کیا فائدہ ہے؟ دراصل 6G ٹیسٹ بیڈ کی مدد سے انڈسٹری، تعلیمی ادارے اور دیگر پلیٹ فارمز آنے والی ٹیکنالوجی کی جانچ کر سکیں گے۔ 6G ٹیسٹ بیڈ ملک کو انوویشن انیبل کرنے میں مدد کرے گا۔ 5G کے مقابلے میں 6G کی رفتار زیادہ ہوگی، لیکن 6G کا مطلب صرف اتنا ہی نہیں ہے بلکہ یہ اگلی نسل کی کمیونیکیشن ٹیکنالوجی بھی ہوگی۔ تیز رفتار انٹرنیٹ کے ساتھ آپ کو بہتر کنیکٹیویٹی بھی ملے گی۔ تاہم یہ ٹیکنالوجی ابھی اپنے ابتدائی مرحلے میں ہے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ رفتار بڑھے گی تو کتنی؟ 5G پر زیادہ سے زیادہ رفتار 10Gbps تک حاصل کی جا سکتی ہے، جبکہ 6G نیٹ ورک پر یہ 1Tbps تک ہو گی۔ یعنی 6G پر آپ کو 5G سے 100 گنا زیادہ رفتار ملے گی۔ اس رفتار کا مطلب ہے کہ آپ ایک لمحے میں بہت سا کنٹینٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ بہترین معیار کا کنٹینٹ دیکھنے کے لیے Netflix کو فی گھنٹہ 56GB ڈیٹا درکار ہوتا ہے۔ 6G کی اعلیٰ رفتار پر، آپ صرف ایک سیکنڈ میں بہترین معیار میں 142 گھنٹے کا Netflix کنٹینٹ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
6G تجارتی طور پر اس دہائی کے آخر یعنی 2030 تک شروع ہو جائے گا اور اس وقت تک بہت عامل سطح پر بہت کچھ تندیل ہوجائے گا۔ نوکیا کے سی ای او اور صدر پیکا لنڈ مارک نے بھی اس کی پیش گوئی کی تھی۔ انہوں نے گزشتہ سال کہا تھا کہ جب 6G آئے گا تو اسمارٹ فونز ایک عام صارف انٹرفیس نہیں ہوں گے، بلکہ ہم فون کو کسی اور شکل میں استعمال کریں گے۔ مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے بھی کچھ ایسی ہی قیاس آرائیاں کی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ ہم فون کو الیکٹرانک ٹیٹوز کے طور پر استعمال کریں گے۔ ایسی کئی ٹیکنالوجیز پر کام کیا جارہا ہے۔