حیدرآباد: اوپو ٹیک کمپنی نے اپنا اوپو فائنڈ این 2 فلپ کو عالمی مارکیٹ میں متعارف کرایا ہے۔ کمپنی نے اس فون کو گذشتہ سال دسمبر میں چین میں متعارف کرایا تھا۔ Oppo Find N2 Flip میں 120Hz ریفریش ریٹ، ڈوئل ریئر کیمرہ سیٹ شامل ہے۔ Oppo Find N2 Flip گلوبل ویرینٹ میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 9000+ پروسیسر دیا گیا ہے۔
اوپو فائنڈ این2 فلپ کی تفصیلات
Oppo Find N2 Flip Android 13 پر مبنی کلر او ایس 13.0 پر کام کرتا ہے۔ اس میں 6.8 انچ کی پرائمری فل-ایچ ڈی + LTPO AMOLED اسکرین ہے۔ اس کا ریفریش ریٹ 120Hz ہے اور تحفظ کے لیے اس میں کورننگ گوریلا گلاس 5 دیا گیا ہے۔
اس کے ڈسپلے میں HDR10+ کا بھی سپورٹ دیا گیا ہے اور یہ 240Hz ٹچ سیمپلنگ ریٹ کے ساتھ آتا ہے۔ اس فون میں 900 نٹس تک کی پک برائٹنس دی گئی ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ڈائمینسٹی 9000+ پروسیسر 8 جی بی ریم کے ساتھ دیا گیا ہے۔ فوٹو گرافی کی بات کریں تو اس کے ریئر میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ اس کا پرائمری کیمرہ 50 میگا پکسل ہے۔ اس کے ساتھ 8 میگا پکسل کا الٹرا وائیڈ کیمرہ دیا گیا ہے۔ سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے فون کے فرنٹ میں 32 میگا پکسل کا سینسر دیا گیا ہے۔ یہ بہتر AI فوٹوگرافی کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں:
برطانیہ میں اوپو N2 فلپ کی قیمت کیا ہے
فون میں 256GB اندرونی میموری ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے، اس میں 5G، 4G LTE، Wi-Fi 6، بلوتوتھ v5.3، GPS/ A-GPS اور USB Type-C پورٹ ہے۔ اس فون میں سپر ووک (44W SuperVOOC) چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 4,300mAh کی بیٹری ہے۔ برطانیہ میں Oppo Find N2 Flip کی قیمت GBP 849 (تقریباً 84,300 روپے) رکھی گئی ہے۔ یہ قیمت اس کی صرف 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے لیے رکھی گئی ہے۔ اسے بلیک اور پرپل کلر میں لانچ کیا گیا ہے۔