ETV Bharat / science-and-technology

OnePlus Launched New Phone: ون پلس کا سب سے کفائتی فون لانچ - OnePlus launched Nord CE 3 Lite 5G phone

اگر آپ کم بجٹ میں طاقتور 5G اسمارٹ فون خریدنا چاہتے ہیں تو ون پلس کا نیا فون اپ کے لیے بہتر ہوگا۔ اس فون Nord CE 3 Lite 5G کو آپ 20,000 روپے سے کم کی ابتدائی قیمت پر خرید سکتے ہیں۔ OnePlus launched Nord CE 3 Lite 5G phone

ون پلس نے ایک کفائتی فون لانچ کیا
ون پلس نے ایک کفائتی فون لانچ کیا
author img

By

Published : Apr 6, 2023, 5:57 PM IST

حیدرآباد: ون پلس نے اپنا نیا سمارٹ فون لانچ کیا ہے، جو اس برانڈ کا سب سے سستا 5G اسمارٹ فون ہے۔ OnePlus Nord CE 3 Lite 5G میں کمپنی نے Snapdragon 695 پروسیسر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کمپنی نے Nord Buds 2 earbuds بھی لانچ کیا ہے۔ Nord CE 3 Lite 5G اس سال لانچ ہونے والا کمپنی کا سب سے سستا اسمارٹ فون ہے، برانڈ نے اس ڈیوائس کو پچھلے سال لانچ کیے گئے Nord CE 2 Lite 5G کے جانشین کے طور پر لانچ کیا ہے۔ اس میں بڑی سکرین، طاقتور پروسیسر اور فاسٹ چارجنگ جیسی خصوصیات موجود ہیں۔ تو آئیے جانتے ہیں اس کی تفصیلات۔

OnePlus Nord CE 3 Lite کی قیمت

بجٹ کے بارے میں بات کریں تو کمپنی نے OnePlus Nord CE 3 Lite کو 19,999 روپے کی ابتدائی قیمت پر لانچ کیا ہے۔ یہ قیمت فون کے 8 جی بی ریم + 128 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کی ہے۔ اس کے 8 جی بی ریم + 256 جی بی اسٹوریج ویرینٹ کے بارے میں بات کریں تو اس کی قیمت 21,999 روپے ہے۔ ہینڈ سیٹ دو رنگوں میں دستیاب ہے ایک Pastel Lime اور دوسرا Chromatic Grey۔ اس کی فروخت Amazon اور OnePlus کی آفیشل ویب سائٹ پر 11 اپریل سے ہوگی۔ ICICI بینک کارڈ ہولڈرز کو ہینڈ سیٹ پر 1000 روپے کا بینک ڈسکاؤنٹ ملے گا۔ جبکہ OnePlus Nord Buds 2 کی قیمت 2,999 روپے ہے۔ آپ اسے Amazon اور OnePlus کی آفیشل ویب سائٹ سے بھی خرید سکیں گے۔

خصوصیات کیا ہیں؟

خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو، OnePlus Nord CE 3 Lite 5G کو 6.72 انچ کا FHD + IPS LCD ڈسپلے ملے گا۔ یہ اسکرین 120Hz ریفریش ریٹ، پنچ ہول کٹ آؤٹ، گوریلا گلاس پروٹیکشن کے ساتھ آتی ہے۔ فون میں Qualcomm Snapdragon 695 دیا گیا ہے، جو 8GB ریم اور 256GB تک اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔

اسمارٹ فون اینڈرائیڈ 13 پر مبنی آکسیجن OS پر کام کرے گا۔ فون میں سیکیورٹی کے لیے سائیڈ ماونٹڈ فنگر پرنٹ سینسر دیا گیا ہے۔ ڈیوائس کو پاور کرنے کے لیے 5000mAh کی بیٹری دی گئی ہے جو 67W SUPERVOOC فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے۔ کیمرے کی بات کریں تو اس میں 108MP مین لینس کے ساتھ ٹرپل رئیر کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ اس کے ساتھ، 2MP ڈیپتھ سینسر اور 2MP میکرو لینس دستیاب ہیں۔ ساتھ ہی کمپنی نے فرنٹ میں 16MP سیلفی کیمرہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں:

OnePlus Nord Buds 2 کی خصوصیات

Nord Buds 2 کے بارے میں بات کریں تو اس میں 12.4mm کا ڈرائیور دیا گیا ہے، جو باس کوالٹی کو بہتر بنائے گا۔ اس میں ایکٹو نوائس کینسلیشن دی گئی ہے جو 25db تک کام کرتی ہے۔ اس میں ڈوئل کور پروسیسر دستیاب ہے۔ بڈز میں ڈوئل مائک سسٹم ہے۔ ایئربڈز تیز چارجنگ سپورٹ کے ساتھ آتے ہیں۔ اسے 10 منٹ تک چارج کرکے، آپ اسے 5 گھنٹے تک استعمال کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.