واشنگٹن: ناسا نے اپنے دو ناکامیوں کے بعد ارٹیمیس مون مشن کو لانچ کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ناسا 2 اکتوبر کو مون مشن کی تیاری کا جائزہ لے سکتا ہے۔
امریکی خلائی ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ 'ارٹیمیس کی ٹیم نے راکٹ کے انجنوں سے ہائیڈروجن ریساؤ کے مرمت کا کام بھی پورا کرلیا ہے۔ حالانکہ 3 ستمبر کو ناسا نے ارٹیمیس لانچ کرنے کی کوشش کی تھی، لیکن ہائڈروجن ریساؤ کا پتہ لگنے کے بعد لانچ کو منسوخ کردیا۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ امریکی خلائی ایجنسی نے 30 اگست کو ایس ایل ایس راکٹ کے انجنوں میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے چانچ پڑتال کی، جس کے بعد انجینئرز نے پایا کہ ایس ایل ایس راکٹ سے ترل ہائیڈروجن کو بھرنے اور نکالنے کے لیے استعمال کی جانے والی 8 انچ لائن کے آس پاس ہائیڈروجن کا ریساؤ ہورہا ہے، جس کے بعد مرمت کا کام شروع کیا گیا تھا۔