ETV Bharat / science-and-technology

Meta Removed Bad Content میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام سے 23 ملین قابل اعتراض مواد ہٹادیا

میٹا نے نومبر میں بھارتی فیس بک، انسٹاگرام سے 23 ملین قابل اعتراض مواد کو ہٹا دیا ہے۔ کمپنی نے اپنی پالیسیوں کے مطابق کل 218 رپورٹس پر کارروائی بھی کی ہے۔

میٹا نے فیس بک، انسٹاگرام سے 23 ملین قابل اعتراض مواد ہٹایا

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 4:46 PM IST

نئی دہلی: میٹا نے جمعرات کو کہا کہ اس نے نومبر کے مہینے میں فیس بک کے لیے 13 پالیسیوں کے تحت 19.52 ملین سے زیادہ مواد اور انسٹاگرام کے لیے 12 پالیسیوں کے تحت 3.39 ملین سے زیادہ غلط مواد کو ہٹا دیا ہے۔ Meta purges 23 mn bad pieces of content on FB, Instagram in India in Nov

نومبر میں فیس بک کی بھارت میں قائم شکایتی مراکز سے 889 شکایتیں موصول ہوئیں تھیں، جس کے بعد کمپنی نے 511 معاملات میں صارفین کو اپنے مسائل حل کرنے کے لیے ٹولز فراہم کیے اور دیگر 378 رپورٹس میں جہاں خصوصی جائزہ لینے کی ضرورت تھی، کمپنی نے اپنی پالیسیوں کے مطابق مواد کا جائزہ لیا اور کل 218 رپورٹس پر کارروائی کی۔

وہیں انسٹاگرام پر، کمپنی کو بھارتی شکایت مراکز کی جانب سے 2,368 رپورٹس موصول ہوئی تھیں۔ کمپنی نے ان میں سے 1,124 معاملات میں صارفین کو اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹولز فراہم کیے جبکہ دیگر 1,244 رپورٹوں میں جہاں خصوصی جائزہ لینے کی ضرورت تھی، META نے مواد کا جائزہ لیا اور کل 850 رپورٹس پر کارروائی کی۔ نئے آئی ٹی رولز 2021 کے تحت، 50 لاکھ سے زیادہ صارفین کے ساتھ بڑے ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو ماہانہ تعمیل کی رپورٹ شائع کرنی ہوگی۔ Meta purges 23 mn bad pieces of content on FB, Instagram in India in Nov

مزید پڑھیں:

وہیں میٹا نے کئی ممالک کے وی آئی پیز کی معلومات اکٹھا کرنے کی کوششوں میں مصروف متعدد اکاؤنٹس پر بھی کارروائی کی ہے۔ میٹا کے مطابق ان اکاؤنٹس کی مدد سے لوگوں کا اعتماد حاصل کرکے ان سے اہم معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ میٹا نے بتایا ہے کہ ان اکاؤنٹس کا مقصد دنیا بھر میں پھیلے تاجروں، مختلف ممالک کی افواج کے سربراہان، سرکاری افسران، سماجی کارکنان، سیاست دانوں اور صحافیوں کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ میٹا کے مطابق کمپنیوں میں ایک چینی یونٹ بھی ہے جس پر کارروائی کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.