ETV Bharat / science-and-technology

ISRO Successfully Tested Cryogenic Engine اسرو نے اپنے مون مشن راکٹ کے انجن کا کامیاب تجربہ کیا - انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن

ISRO نے CE-20 کرائیوجینک انجن کا کامیابی کے ساتھ تجربہ کیا۔ جو ملک کے تیسرے قمری مشن 'چندریان-3' کے لیے راکٹ کو طاقت فراہم کرے گا۔ Isro successfully test fires cryogenic engine of its moon mission rocket

اسرو نے اپنے مون مشن راکٹ کے انجن کا کامیاب تجربہ کیا

author img

By

Published : Feb 28, 2023, 5:08 PM IST

حیدرآباد: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (ISRO) نے کہا کہ اس نے CE-20 کرائیوجینک انجن کا ٹیسٹ کامیابی کے ساتھ مکمل کرلیا ہے، جو ملک کے تیسرے قمری مشن 'چندریان-3' کے لیے راکٹ کو طاقت فراہم کرے گا۔ خلائی ایجنسی کے مطابق، CE-20 cryogenic انجن LVM3-M4 نامی راکٹ کے کرائیوجینک اپر اسٹیج کو طاقت دے گا۔ 25 سیکنڈ کا ہاٹ ٹیسٹ 24 فروری کو تمل ناڈو کے مہیندرگیری کے اسرو پروپلشن کمپلیکس میں کیا گیا تھا۔ اسرو نے کہا، "ٹیسٹ کے دوران پروپلشن کے تمام پیرامیٹرز تسلی بخش پائے گئے۔

واضح رہے کہ اسرو نے حال ہی میں 26 نومبر کو ستیش دھون خلائی مرکز سری ہری کوٹا سے اوشین سیٹ-3 اور آٹھ نینو سیٹلائٹس لانچ کیا تھا۔ اسرو سے موصولہ اطلاع کے مطابق یہ سیٹیلائٹ ہفتہ کی صبح 11.46 بجے لانچ ہوئی تھی۔ اس سیٹلائٹس کو PSLV C-54 یا EOS-06 مشن کے حصے کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ نئے سال کے شروعات میں اور اسروکے نئے صدرنشین ایس سومناتھ کی قیادت میں پہلے مشن کے حصہ کے طورپر زمین کے مشاہداتی سٹلائیٹ ای او ایس 04 اور دیگر دو چھوٹے سٹلائیٹس کو، آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ سے کامیابی کے ساتھ مدار میں چھوڑا گیا، اسروں مسلسل کسی نہ کسی مشن پر کام کررہا ہے، تاکہ خلا میں اپنی آمد و رفت بڑھائی جاسکے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.