سان فرانسسکو: گوگل نے بدھ کو جنوبی افریقہ میں ایک گوگل کلاؤڈ ریجن کے قیام کا اعلان کیا۔ جو براعظم کا پہلا علاقہ ہے۔گوگل کی اس پہل سے جنوبی افریقہ گوگل کلاؤڈ کے 35 ویں کلاؤڈ ریجنز اور دنیا بھر کے 106 علاقوں کے عالمی نیٹ ورک میں شامل ہو جائے گا۔ Google to establish its 1st Cloud region in Africa
گزشتہ برس الفابیٹ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے اعلان کیا کہ گوگل اگلے پانچ سالوں میں افریقہ میں سرمایہ کاری کرے گا تاکہ افریقہ میں ڈیجیٹلائزیشن کو فروغ دیا جاسکے۔
گوگل کلاؤڈ کے لیے الفا بیٹا اکنامکس کی تحقیق کے مطابق، جنوبی افریقہ کا کلاؤڈ سیکٹر ملک کے جی ڈی پی میں مجموعی طور پر $2.1 بلین سے زیادہ کا تعاون کرے گا۔ اور 2030 تک 40,000 سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے میں معاونت کرے گا۔
مزید پڑھیں:
وہیں گوگل نے کہا، "ہم افریقی کاروباریوں کو ان کے کاروبار بڑھانے اور ان کی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد کرنا جاری رکھیں گے۔
(آئی اے این ایس)