سان فرانسسکو: ٹیک کمپنی گوگل نے ڈیسک ٹاپ پر اپنے ویب براؤزر 'کروم' میں میموری اور توانائی کی بچت کے لیے نئے موڈز کا آغاز کیا ہے۔ ٹیک دگج نے کہا کہ نئی سیٹنگ سے کروم 10 جی بی تک کم میموری استعمال کرے گا جس سے صارفین کے ٹیبز آسانی سے کام کریں گے اور بیٹری کی بھی سیونگ ہوگی۔ Google Chrome gets memory and power saving modes
کمپنی ونڈوز، میک او ایس اور کروم او ایس کے لیے اگلے کئی ہفتوں میں 'میموری سیور' اور 'انرجی سیور' دونوں موڈ کو ریلیز کرے گا۔ 'میموری سیور' موڈ ان ٹیبز سے میموری کو آزاد کرتا ہے جس کا صارفین استعمال نہیں کر رہے ہیں تاکہ وہ جس فعال ویب سائٹ کو براؤز کر رہے ہیں اس سے آسان تجربہ حاصل ہوسکے۔ Google added 2 new features to Chrome
جبکہ 'انرجی سیور' موڈ اس وقت مدد کرتا ہے جب صارفین کروم کے ساتھ ویب براؤز کر رہے ہوں اور ان کے آلے کی بیٹری لیول 20 فیصد تک پہنچ جاتا ہے تو اس وقت یہ فیچر متحرک تصاویر اور ویڈیوز والی ویب سائٹس کو روک کر بیٹری کی بچت کرتا ہے۔ Google Chrome gets memory and power saving modes
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ پچھلے مہینے، گوگل نے اپنے کروم کینری کے لیے میٹریل یو اسٹائل کلر پر مبنی تھیم متعارف کرایا تھا، جو ٹیک دگج کے براؤزر کا ایک تجرباتی ورژن ہے۔ Google Chrome gets memory and power saving modes