حیدرآباد: بھارت کے تمام حصوں میں 5G سروس کی شروعات ہو چکی ہے، لیکن کچھ حصے ایسے ہیں جہاں 5G سروس شروع ہونے کے بعد بھی لوگ اس سروس کو استعمال نہیں کر پا رہے ہیں۔ دراصل کچھ لوگ سیٹنگز کی وجہ سے اس سروس کو استعمال نہیں کر پا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ دیگر وجوہات کی وجہ سے اس سروس سے محروم ہیں۔ ہم آپ کو بتادیں کہ کچھ شہر ایسے ہیں جہاں تیز ترین 5G سروس دستیاب ہے اور یہاں صارفین تیز ترین انٹرنیٹ کی رفتار سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ 5G کی رفتار اتنی تیز ہے کہ ویڈیوز اسٹریمنگ اور کالنگ کافی فاسٹ ہورہا ہے، اگر آپ نے اب تک اس سروس کا استعمال نہیں کیا ہے، تو آپ کو جلد از جلد شروع کرنا چاہئے۔
ان شہروں میں سب سے تیز چل رہا ہے انٹرنیٹ۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ کچھ شہر ایسے ہیں جہاں تیز ترین انٹرنیٹ سروس کا فائدہ ٹھایا جاسکتا ہے، درحقیقت اس فہرست میں وہ شہر بھی شامل ہیں جہاں 5G نیٹ ورک کی ٹیسٹنگ سب سے پہلے شروع کی گئی تھی اور یہاں رہنے والے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ کنکشن کا فائدہ مل رہا ہے۔ ان شہروں میں دہلی-این سی آر، ممبئی، پونے، مہاراشٹر جیسے شہر شامل ہیں۔ ان شہروں میں رہنے والے صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی آفر دی جارہی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ان شہروں کے علاوہ بھی صارفین کو 5G کنیکٹیویٹی مل رہی ہے لیکن سروس کے بیچ بیچ میں آتا جاتا رہتا ہے۔
مزید پڑھیں:
سب سے زیادہ فوائد 5G سروس سے مل رہے ہیں۔
5G سروس سے صارفین کو کئی بڑے فائدے حاصل ہورہی ہے جو اب تک صارفین کے لیے ایک خواب تھا، 4G سروس میں صارفین ان فوائد کا تصور بھی نہیں کر سکتے تھے لیکن اب 5G سروس کا لوگ خوب مزہ لے رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کی یہ رفتار اتنی تیز ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ اس کے ساتھ ہی 5G سروس کے متعارف ہونے کے بعد صارفین کو ایک اور بڑا فائدہ ہوا ہے، وہ یہ ہے کہ کال ڈراپ کا مسئلہ ختم ہو گیا ہے، جس کا سامنا عام طور پر اکثر صارفین کو ہوتا تھا۔ اب ان مسائل سے چھٹکارا مل گیا ہے اور صارفین اب اچھی کوالٹی میں ٹیلی کام خدمات کا فائدہ اٹھارہے ہیں۔