ETV Bharat / science-and-technology

کورونا کے مریضوں پر اینٹی ملیریا دوا کا استعمال خطرناک: سائنسداں - محققین نے سیکڑوں ایسی دوائیں بتائی ہیں جن سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے مریضوں کے علاج میں اینٹی ملیریا دواؤں کے استعمال سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

use of anti-malaria drug in corona patients can be dangerous: scientists
کورونا کے مریضوں پر اینٹی ملیریا دوا کا استعمال خطرناک ہو سکتا ہے: سائنسداں
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 6:09 PM IST

Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST

امریکی امراض قلب کے ماہرین کا خیال ہے کہ اینٹی ملیریا دوائی کورونا مریضوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ کچھ لوگ کووڈ-19 کے علاج کے لیے اینٹی ملیریا دوا ہائڈروکسی کلوروکین اور اینٹی بائیوٹک ایزیتھرومسین کے استعمال کی سفارش کر رہے ہیں، جس سے دل کی دھڑکن غیر معمولی حد تک خطرناک سطح تک پہنچنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یونیورسٹی آف اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنسز (او ایچ ایس یو) اور انڈیانا یونیورسٹی کے محققین نے تجویز پیش کی ہے کہ کووڈ-19 کے مریضوں کو ملیریا اینٹی بائیوٹکس کے امتزاج کے ساتھ علاج کرنے والے ڈاکٹروں کو ان مریضوں کے دل کے نچلے حصے میں غیر معمولی دھڑکنوں کے لیے نظر رکھنی چاہئے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مرحلے سے دل کا نچلا حصہ تیزی سے اور بے قاعدگی سے دھڑکتا ہے اور اس سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے۔

امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے جریدے کارڈیالوجی میں شائع ہونے والے ایک مقالے میں محققین نے سیکڑوں ایسی دوائیں بتائی ہیں جن سے دل کے دورے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

اسی کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دونوں دواؤں کا ایک ساتھ ایسے مریضوں کے علاج میں استعمال کرنا جو پہلے سے ہی خطرے میں ہیں یا ان کی حالت خراب ہے، اس سے ان میں خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

Last Updated : Feb 16, 2021, 7:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.