نئی دہلی: کینن نے جمعرات کو 16 جنریشن کا ایک جدید ترین پرنٹرز لانچ کیا ہے جو صارفین کو بھارت میں اعلیٰ پرنٹ کوالٹی، غیر معمولی کارکردگی اور اعلیٰ درجے کی تخلیقی صلاحیتیں فراہم کرے گی۔ 10,325 روپے کی قیمت سے شروع ہونے والی یہ نئی Pixma، Maxify اور ImageClass سیریز کی پرنٹرز 1 اپریل سے خریداری کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گا۔
کینن انڈیا کے صدر اور سی ای او منابو یامازاکی نے ایک بیان میں کہا، "ہم 16 نئے جدید ترین پرنٹرز متعارف کرانے کے لیے پرجوش ہیں، جو صارفین کو جدید ٹیکنالوجی بہتر کارکردگی پیش کرتی ہے جو کینن کے صارفین کو راحت فراہم کرے گی ۔"اس کے علاوہ، کمپنی نے کہا، Pixma سیریز کے پرنٹرز اعلی پرنٹ اور کفائتی پرنٹنگ کے ساتھ پیداواری صلاحیت کو مزید بڑھاتا ہے۔
کمپنی نے واضح کیا ہے کہ Mexify GX سیریز لائن اپ پرنٹرز کم لاگت کی پرنٹنگ پیش کرتا ہے، یہ پرنٹرز چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباریوں کے لیے بہترین انتخاب ہوگا جو زیادہ سے زیادہ پیداواری کے خواہاں ہیں۔ اس پرنٹر مشین کو فی منٹ تیز رفتار پرنٹنگ، آٹو ڈوپلیکس پرنٹنگ اور کمپیکٹ سائز، بالکل نیا امیج کلاس لیزر پرنٹر پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ حال ہی میں پرنٹر کے بڑے کمپنی HP نے ایک سمارٹ ٹینک پرنٹرز کو متعارف کرایا تھا، کمپنی نے اس پرنٹڑ کو گھریلو صارفین اور بھارت کے چھوٹے چھوٹے کاروباریوں کی روزمرہ پرنٹنگ کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا تھا۔ اب اسی کے مقابلے میں کینن نے نیا پرنٹرز لانچ کیا ہے۔