ETV Bharat / science-and-technology

BMW Car Launch in India بی ایم ڈبلیوں کی گران لیموزین بھارت میں لانچ

بی ایم ڈبلیو نے بھارت میں اپنی نئی کار گران لیموزین لانچ کی ہے۔ جو 57.90 لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہوگی۔

بی ایم ڈبلیوں کی گران لیموزین بھارت میں لانچ

author img

By

Published : Jan 11, 2023, 4:04 PM IST

دہلی: جرمنی کی آٹو دگج کمپنی بی ایم ڈبلیو (BMW) کی کاروں کا کریز پوری دنیا میں ہے۔ BMW کی لگژری کاریں بھارت میں بھی کافی پسند کی جاتی ہیں۔بھارت کے بی ایم ڈبلیو سے محبت کرنے والوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ کمپنی نے بھارت میں اپنی 3 سیریز گران لیموزین (BMW 3 Series Gran Limousine) لانچ کی ہے۔ اس سے قبل میں BMW نے بھارت میں اس سال 2 نئی کاریں لانچ کر چکی ہے۔ جس میں الیکٹرک i7 کے ساتھ 7 سیریز کا نیا ماڈل شامل ہے۔ BMW 3 Series Gran Limousine launched in India

بی ایم ڈبلیو کی نئی 3 سیریز گران لیموزین 2023 پیٹرول ویرینٹ کے لیے 57.90 لاکھ روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہوگی، جبکہ ڈیزل ویرینٹ کی قیمت کمپنی نے 59.50 لاکھ روپے رکھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ کار کی تیاری تمل ناڈو کے چنئی میں واقع بی ایم ڈبلیو پلانٹ میں کی گئی ہے۔ اس گاڑی کو انتہائی آرام دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ کمپنی کے مطابق 3 سیریز گران لیموزین اپنے سیگمنٹ کی سب سے بہترین کار ہے۔ BMW 3 Series Gran Limousine launched in India

مزید پڑھیں:

نئی BMW 3 سیریز گران لیموزین کی حفاظتی خصوصیات میں ٹو اسٹارٹ اسٹاپ، بریک انرجی ری جنریشن، الیکٹرانک پاور اسٹیئرنگ، 6 ایئر بیگز، اٹینشن اسسٹینس، کارنرنگ بریک کنٹرول اور الیکٹرک پارکنگ شامل ہیں۔ ساتھ ہی اس کار میں 2.0 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن اور 2.0 لیٹر ڈیزل انجن کے دو آپشنز دیے گئے ہیں۔ کار 2.0 لیٹر ٹربو پیٹرول انجن سے 255 bhp پاور اور 400 Nm (نیوٹن میٹر) ٹارک حاصل کرتی ہے۔ جبکہ کار 2.0 لیٹر ڈیزل انجن سے 188 bhp پاور اور 400 Nm (نیوٹن میٹر) ٹارک حاصل کرتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ 8 اسپیڈ گیئر باکس دیا گیا ہے۔ BMW 3 Series Gran Limousine launched in India

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.