بنگلورو: امیزن نے جمعہ کو بھارت میں اپنی لائیو کامرس فیچر 'Amazon Live' کا آغاز کیا ہے، جس کے ذریعے صارفین مواد کے تخلیق کاروں اور سوشل میڈیا پر اثر انداز ہونے والے شخص کے ساتھ براہ راست بات چیت کر سکیں گے اور اس دوران فراہم کردہ لنکس سے مصنوعات بھی خرید سکیں گے۔ Amazon Live کے ساتھ، امیزن انڈیا ہر روز صبح 10 بجے سے دوپہر 1 بجے تک 15 لائیو اسٹریمز چلائے گا۔ Amazon introduces live shopping via content creators to India
کمپنی نے کہا کہ جاری امیزن گریٹ انڈین فیسٹیول کے دوران 150 سے زیادہ مواد تخلیق کار لائیو اسٹریمنگ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے امیزن انڈیا کے ڈائریکٹر کشور تھوٹا نے کہا، " امیزن انڈیا کا مقصد ہے کہ امیزن لائیو کے ذریعے اثر انداز کرنے والے شخص کو بڑے پیمانے پر صارفین سے جوڑا جائے۔
کمپنی نے کہا کہ Amazon.in پر علاقائی زبانوں میں خریداری کرنے والے 70 فیصد سے زیادہ صارفین کا تعلق ٹیئر 2 یا اس سے نیچے کے شہروں سے ہے۔ Amazon introduces live shopping via content creators to India
مزید پڑھیں:
تھوٹا نے کہا، "Amazon.in پر آن لائن شاپنگ کے فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے، ٹائر 2 یا اس سے نیچے کے صارفین کے لیے ای کامرس کو مزید جامع بنایا جائے گا۔" کمپنی بھارت میں خریداری کے تجربے کو خوشگوار بنانے کے لیے نئی فیچر لائے گی اور سرمایہ کاری کرے گی۔ Amazon introduced live shopping feature
مزید پڑھیں:
آئی اے این ایس