ETV Bharat / science-and-technology

Air Purifier Sales Increase in Delhi: دہلی میں ایئر پیوریفائر کی فروخت میں اضافہ

author img

By

Published : Nov 4, 2022, 1:46 PM IST

دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کے درمیان ایئر پیوریفائر کی فروخت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دہلی کی ہوا میں آلودگی کی وجہ سے ایئر پیوریفائر ایک لگژری پروڈکٹ بن گیا ہے۔

دہلی میں ایئر پیوریفائر کی فروخت میں اضافہ

نئی دہلی: دہلی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی سطح کے درمیان ایئر پیوریفائر کی فروخت میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ دہلی کی ہوا میں آلودگی کی وجہ سے ایئر پیوریفائر ایک لگژری پروڈکٹ بن گیا ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق، جمعہ کی صبح 9.30 بجے دہلی کا فضائی معیار کا انڈیکس (AQI) 426 تھا جبکہ 400 سے اوپر AQI کو خطرناک سمجھا جاتا ہے اور یہ صحت مند لوگوں کو متاثر کر سکتا ہے اور کسی مرض میں مبتلا لوگوں کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔ جمعرات کو 24 گھنٹے کا اوسط AQI شام 4 بجے 450 تھا، جو خطرناک زمرے سے ایک درجے نیچے تھا۔

فضائی آلودگی کی سطح کے درمیان قومی دارالحکومت میں ایئر پیوریفائر کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، خاص طور پر دیوالی کے بعد سے۔" بھارت میں ہوا کا معیار کئی سرگرمیوں کی وجہ سے مزید خراب ہوا ہے، جیسے شہروں میں صنعتی پھیلاؤ، آبادی کی کثافت، فضلہ کے غلط انتظام، فصلہ کو جلانا، آٹوموبائل کے استعمال میں اضافہ اور کچھ قدرتی وجوہات شامل ہیں۔ کارتک سنگھل، O2 کیور کے بانی اور Zeco Aircon لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں بڑھتے فضائی آلودگی کی وجہ سے ایئر پیوریفائر کی فروخت میں مزید اضافہ ہوا ہے جو ہوا معیار کی بگڑتی ہوئی سطح کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی، گڑگاؤں، نوئیڈا جیسے بڑے شہروں کے خریدار انڈور پیوریفیکیشن کے بارے میں زیادہ آگاہ اور ذمہ دار ہو گئے ہیں۔

وہیں خان مارکیٹ میں مہرہ الیکٹرانکس مالک نے بتایا کہ ایئر پیوریفائر وقت کی ضرورت ہے۔ جبکہ مارکیٹ کے ماہرین نے کہا کہ جنوبی دہلی میں ایئر پیوریفائر کی فروخت میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے۔ دریاگنج ٹریڈرس ایسوسی ایشن کے سکریٹری اور الیکٹرانکس دکان کے مالک منیش سیٹھ نے کہا کہ یہ آلہ اب ضرورت بن گیا ہے اور یہاں تک کہ ڈاکٹر بھی مریضوں کو اسے استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ "کمپنیوں کو بھی اس بات کا احساس ہو گیا ہے اور وہ ایئر پیوریفائر کی قیمتوں میں مزید کمی کی ہے۔ پیوریفائر جو پہلے 15,000 سے 20,000 روپے میں دستیاب تھے اب وہ 7,000 سے 8,000 روپے میں فروخت ہو رہے ہیں۔ جنوبی دہلی کے کچھ اسٹورز میں زیادہ فروخت ہورہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

منیش سیٹھ نے کہا کہ اب بہت سے ڈاکٹر مریضوں کو مشورہ دے رہے ہیں، خاص طور پر کمزور لوگ جیسے بوڑھے، بچے اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو گھروں میں ایئر فلٹرز استعمال کرنے اور صبح، شام کے وقت باہر نکلنے سے گریز کرنے کی بات کہ رہے ہیں۔ ڈاکٹر راہول شرما، نوئیڈا کے فورٹیس ہسپتال کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (پلمونولوجی) نے کہا، "HEPA (ہائی ایفیشینسی پارٹکیولیٹ) فلٹرز اچھی طرح کام کرتے ہیں اور ہم ان کی سفارش مریضوں کو کرتے ہیں، خاص طور پر ان لوگوں کو جو گھر میں رہتے ہیں۔ واضح رہے کہ "پیوریفائر ایک محدود جگہ میں کام کرتا ہے۔ پیوریفائر خریدتے وقت یہ جانچنا چاہیے کہ یہ آپ کے گھر کی صلاحیت کے مطابق کتنی ہوا کو صاف کر سکتا ہے۔ فلٹرز، جو HEPA فلٹرز کی طرح موثر نہیں ہیں اور بہت مہنگے بھی ہیں۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.