ETV Bharat / science-and-technology

Acer Launches New Laptop: ایسر نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا

ایسر نے بھارت میں جدید ترین AMD Ryzen 7000 سیریز کے پروسیسر کے ساتھ ایک نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا ہے جو ایسراسٹورز پر 47,990 روپے میں دستیاب ہے۔ Acer launches new laptop with AMD Ryzen 7000 series processor in India

author img

By

Published : Jan 31, 2023, 11:39 AM IST

ایسر نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا
ایسر نے نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا

بنگلورو: تائیوان کی الیکٹرانکس کمپنی Acer نے پیر کو ملک میں اپنا نیا لیپ ٹاپ لانچ کیا، جس میں جدید ترین AMD Ryzen 7000 سیریز کا پروسیسر، 15.6 انچ فل-ایچ ڈی ڈسپلے اور بہت کچھ شامل ہے۔ کمپنی نے ایک بیان میں کہا کہ نیا 'Aspire 3' Acer Exclusive Stores، Acer e-Store، Vijay Sales، Amazon اور Acer اسٹورز پر 47,990 روپے میں دستیاب ہے۔ نیا لیپ ٹاپ 4 کور اور 8 تھریڈز کے ساتھ 6nm Gen2 آرکیٹریکچر کے ساتھ ساتھ آتا ہے جو شاندار کارکردگی، اسمارٹ بیٹری مینجمنٹ اور اعلیٰ آڈیو، ویڈیو اسٹریمنگ کوالٹی کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کرتا ہے۔ سرفیس ایریا میں 78 فیصد اضافے کے ساتھ، لیپ ٹاپ ایک بہتر تھرمل سسٹم اور اضافی 17 فیصد تھرمل کارکردگی پیش کرتا ہے۔

ایسر انڈیا کے چیف بزنس آفیسر سدھیر گوئل نے کہا، "بہترین کارکردگی اور سستی قیمتوں کی وجہ سے، ہماری سیریز روزمرہ کی کارکردگی کو تلاش کرنے والے ملٹی ٹاسکرز میں پسندیدہ رہی ہے۔" گوئل نے کہا، "اے ایم ڈی کے ساتھ ہماری گہری شراکت داری نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ ہم مارکیٹ میں روزمرہ کی کارکردگی کے بہترین لیپ ٹاپس میں سے ایک مشترکہ طور پر بنائیں۔" نئی ایسپائر 3 کا وزن 1.6 کلوگرام ہے اور اس کی موٹائی 18.9 ملی میٹر ہے۔ AMD انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر، سیلز ونئے سنہا نے کہا، "AMD اور Acer کی طویل مدتی شراکت داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک بار پھر Acer کے ساتھ شراکت کرنے پر بہت خوشی ہورہی ہے کیونکہ وہ بھارتی صارفین کے لیے ہمیشہ کچھ نیا کرتا ہے اور اس بار بھی ایک نیا Acer Aspire 3 لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے۔" سنہا نے کہا، "AMD Ryzen 7020 Series کے پروسیسرز سے تقویت یافتہ، یہ لیپ ٹاپ بے مثال کارکردگی، بہتر بیٹری لائف اور کام، کھیل اور کنیکٹیویٹی کے لیے بہتر کارکردگی فراہم کرے گی، نیا لیپ ٹاپ Acer TNR سلوشن کے ساتھ بہتر تصاویر بھی فراہم کرتا ہے جو نایسی پکسلز کا پتہ لگا کر اور ان کی تشخیص کرکے بہتر تصاویر کھینچتا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ دیگر فریموں میں کم روشنی کے حالات میں بہتر معیار کی تصاویر تیار کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.