سنبھل: ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے چندوسی علاقے میں جمعرات کو کولڈ اسٹوریج حادثے میں اب تک دس مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ جمعرات کو اسلام نگر روڈ پر کولڈ اسٹوریج کے چیمبر کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث 50 سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ساتھ ہی این ڈی آر ایف کا بچاؤ آپریشن جاری ہے۔ مرادآباد کے ڈی آئی جی شلبھ ماتھر نے کہا کہ سنبھل کولڈ اسٹوریج گودام کے انہدام میں مرنے والوں کی تعداد آٹھ ہو گئی ہے۔ کچھ لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ این ڈی آر ایف اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں تلاش اور بچاؤ کاموں میں مصروف ہیں۔ اب تک 11 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔
این ڈی آر ایف کی ٹیم نے اب تک 11 لوگوں کو ملبے سے بچا لیا ہے۔ جنہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے چھ مزدوروں کو ابتدائی علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس واقعہ کے بارے میں ٹویٹ کیا تھا۔ سنبھل کے ڈی ایم منیش بنسل نے بتایا کہ 11 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔ ان میں آٹھ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ این ڈی آر ایف تربیت یافتہ کتوں کی مدد سے پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کر رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
مزید پڑھیں:۔Houses Collapsed In Agra آگرہ میں چھ مکانات منہدم، چارہ سالہ بچی کی موت، متعدد زخمی