ڈیٹنگ کا رواج مغربی ملکوں میں پایا جاتا تھا ، اب مشرقی ملکوں میں اس نے بھی اپنا اثر ورسوخ بنا لیا ہے۔
ڈیٹنگ اگر کامیاب ہوجاتی ہے تو بات شادی کے مقدس رشتے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔
دورِ جدید میں ہر شخص کو محبت کی تلاش ہے، اس تلاش کو کامیاب کیسے بنانے کے لیے مختلف تجاویز دی جاتی ہیں۔
ایک عالمی سروے کے مطابق تقریباً 10 کروڑ افرا آئن لائن ڈیٹنگ سے جڑے ایپس کا استعمال کرتے ہیں۔
برطانیہ کی آبادی کے دس فیصے افراد ڈیٹنگ اپیس کا استعمال کرتے ہیں، اور ان میں نصف افراد کی ڈیٹ پر بھی گئے ہیں۔
معروف برطانوی مصنف و صحافی ذوئی سٹرمپل نے ڈیٹینگ کا کامیاب بنانے کے لیے کچھ مشورے دیے ہیں، ذیل میں چند باتیں اس سلسلے میں درج کی جاتی ہیں۔
۔ڈیٹ کی تلاش پرلطف انداز میں کریں
۔اپنے ضمیر کی آواز کو سنیں اور اس پر عمل پیرا ہوں
۔ہر ایک سے بات کرنی ضروری نہیں ہے، جو آپ جذبات کو سمجھ سکے ، اس سے روابط بڑھائیں۔
۔ ان کے ساتھ چیٹنگ کریں،جس سے آپ کو لطف ملے
۔ان ڈیٹنگ سروس سے دور رہیں، جہاں زیادہ لوگ ہوں
۔ایک اچھے دوست کی تلاش کریں
۔آپ اپنے اندر لچک دکھائیں، خود کو جھکانا ضروری نہیں۔
۔کسی سے رابطہ قائم کرتے وقت باہوش رہیں تاکہ آپ کا کوئی غلط استعمال نہ کر سکے۔
رشتے آسمان پر بنتے ہیں، لیکن زمین پر طے کئے جاتے ہیں، اگر اچھا رشتہ اور اچھا ہم سفر مل جائے تو زندگی آسان ہوجاتی ہے۔
سب سے بڑی بات یہ ہے کہ اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ پہلے سے خود کو اس کے لیے آمادہ کرچکے ہیں، آن لائن ڈیٹنگ کے ذریعہ آپ ایک ہم سفر کی تلاش کر رہے ہیں۔