ETV Bharat / lifestyle

What3Words APP: گوگل میپ کا متبادل وہاٹ 3 ورڈس، جانئیے یہ کیسے کام کرتا ہے - واٹ 3 ورڈس کیسے کام کرتا

وہاٹ 3 ورڈس تین الفاظ والے کوڈ پر کام کرتا ہے۔ ایپ کے ذریعہ جنریٹ کیے گئے تین کوڈ کی مدد سے آپ کو اس لوکیشن کی جانکاری دیتا ہے۔ اس کوڈ کے ذریعہ آپ اپنے لوکیشن تک آسانی سے پہنچ سکتے ہیں یا کسی کو بلانے کے لیے کرسکتے ہیں۔ ایپ یہاں آپ کو بتاتا ہے کہ دنیا میں ہر تین میٹر پر ایک ورڈ ایڈریس ہے۔ یعنی کہ آپ کے اطراف کے 3 میٹر کی دوری پر ہر لوکیشن کا ایک کوڈ موجود ہوتا ہے جسے تین الفاظ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس کے بعد آپ کو وہاں پہنچنے پر کوئی پریشانی نہیں ہوتی ہے۔How Does What3Words App work

گوگل میپ کا متبادل واٹ 3 ورڈس
گوگل میپ کا متبادل واٹ 3 ورڈس
author img

By

Published : Jan 17, 2022, 10:56 AM IST

آج کل کی مصروف ترین زندگی میں لوگ ہر چیز وقت پر چاہتے ہیں اور ٹیکنالوجی نے کئی حدتک لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کیں ہیں۔ اگر ہمیں سفر کرنا ہوتا ہے اور راستے کے بارے میں جانکاری نہیں ہوتی ہے تب ہم گوگل میپ کی مدد لیتے ہیں۔ محض سرچ بار میں لوکیشن ڈالتے ہی ہم اپنے منزل تک آسانی سے پہنچ جاتے ہیں۔ لیکن کیا ااپ کو وہاٹ 3 ورڈس ایپ( what3words ) کے بارے میں جانتے ہیں؟ How What3Words App works

what3words ایپ ایک ایسا ایپ ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں۔ اس ایپ میں سب کچھ 'اسکوائر' اور 'گرڈ' کی مدد سے کیا جاتا ہے۔ یعنی آپ کے اطراف کے 3 میٹر کی دوری پر ہر لوکیشن کا ایک کوڈ ہے، جسے تین الفاظ میں تقسیم کیا گیا ہے' مثال کے طور پر انڈیا گیٹ کا کوڈ نام 'thrillers.widgets.income' ہے۔

ایپ میں موجود اس تین لفظی کوڈ کی مدد سے آپ بالکل اسی جگہ پہنچ سکتے ہیں، جہاں آپ کو جانا ہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ تاج محل سے 200 میٹر کی دوری پر کھڑے ہیں اور آپ اپنے دوست کو اپنے پتے کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں تو آپ سرچ بار میں جاکر اپنی لوکیشن سیٹ کریں۔ اس کے بعد آپ کو تین الفاظ کے ساتھ ایک الگ کوڈ ملے گا، جو اس طرح ہوگا'moats.flinches.upwardly'۔ اس کے بعد آپ اسے اپنے دوست کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں اور پھر آپ کا دوست آپ کے پاس پہنچ جائے گا۔

لیکن اگر آپ یہی گوگل میپس پر سرچ کریں گے تو وہ صحیح لوکیشن کا استعمال نہیں کرے گا، بلکہ یہ لوکیشن میں تاج محل ہی دکھائے گا۔ ایسے میں آپ کا دوست آپ کو ڈھونڈتے رہ جائے گا اور اس کو صحیح لوکیشن کے بارے میں جانکاری نہیں ملے گی۔ اس لیے یہ ایپ کئی لحاط سے فائدہ مند ہے۔

وہاٹ3 ورڈس کیسے کام کرتا ہے؟

what3words ایپ تین الفاظ کے کوڈ پر کام کرتا ہے اور ایپ کے ذریعہ جنریٹ کیے گئے تین کوڈز آپ کو لوکیشن کی جانکاری دیتا ہے، جسے آپ اسکوائر کے طور پر محفوظ کرسکتے ہیں اور پھر اس کا استعمال اس لوکیشن تک پہنچنے یا کسی کو بلانے کے لیے کرسکتے ہیں۔ ایپ یہاں آپ کو بتاتا ہے کہ دنیا میں ہر تین میٹر پر ایک ورڈ ایڈریس ہے۔ یعنی اگر آپ کے پاس اسمارٹ فون ہے اور اس میں جی پی ایس ہے تو آپ وہاٹ 3 ورڈس ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں۔what3words ایپ کی مدد سے آپ کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔ How to Use the What3words App

اس ایپ کو بنانے کی ترکیب کرس شیلڈرک کی ہے۔ کرس کو یہ خیال تب آیا جب وہ غلط لوکیشن کی وجہ سے پریشان ہوگئے تھے۔ یعنی اگر آپ گاؤں میں رہتے ہیں اور وہاں کے کسی لوکیشن کا نام نہیں ہے تو آپ کے پاس کوئی سامان نہیں پہنچ سکتا، لیکن اگر آپ 3 الفاظ کا کوڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں گے تو وہ شخص بغیر کسی پریشانی کے آپ تک پہنچ جائے گا۔

ایمرجنسی میں کارگر ثابت ہوا ہے

واضح رہے کہ اس ایپ (What3Words ایپ) کو ایمرجنسی سروس کی جانب سے گیم چینجنگ قرار دیا گیا ہے۔ کیونکہ اگر آپ ایمرجنسی نمبر ڈائل کرتے ہیں تو آپ سے آپ کی لوکیشن پوچھی جاتی ہے، جس کے بعد آپ انہیں ٹیکسٹ میسج کے ذریعہ اپنا صحیح لوکیشن کوڈ بھیج سکتے ہیں اور پھر کوئی بھی آپ تک پہنچ سکتا ہے۔ یعنی اگر آپ کا کوئی حادثہ ہوتا ہے یا آپ کہیں پھنس جاتے ہیں تو یہ ایپ آپ کے لیے باعثِ رحمت ثابت ہوسکتی ہے۔

ایپ کے حوالے سے تنازعہ

اب ایپ کے حوالے سے کئی تنازعات سامنے آ رہے ہیں۔ برطانیہ میں کئی ایمرجنسی سروس اس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا ہے کہ مدد کے دوران ایپ میں تین لفظوں کے کئی کوڈ ایک ہی طرح کے ہوتے ہیں۔ یعنی اگر وہ x لوکیشن تک پہنچنا چاہتے ہیں تو ان کے پاس اس لوکیشن کے لیے جنریٹ کیا گیا تین لفظی کوڈ کئی لوکیشن کا کوڈ ہوتا ہے جس کی وجہ سے وہ صحیح مقام تک نہیں پہنچ پاتے اور وقت پر لوگوں تک مدد نہیں پہنچ پاتا ہے۔

اس پر کمپنی کے سربراہ کرس شیلڈرک کا کہنا تھا کہ اردگرد کے الفاظ ایک جیسے ہو سکتے ہیں، جسے سمجھنے میں دشواری ہوسکتی ہے لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے۔

اس سے قبل، W3W (What3Words ایپ) نے ایک سیکیورٹی رسرچر پر کمپنی کے اوپن سورس پروجیکٹ کو دوسرے رسرچر کے ساتھ شیئر کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ایسے میں کمپنی نے ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا ہے۔ رسرچر نے بتایا کہ اس نے یہ جانچنے کے لیے شیئر کیا کہ ایپ کتنی درست ہے۔ لوگ اسے بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: Pig Heart Transplanted into Human: پہلی بار انسانی جسم میں خنزیر کے دل کی کامیاب پیوندکاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.