وزیراعظم نریندر مودی نے ایسی انڈین ایپس جو کہ عوام پہلے سے ہی استعمال کر رہی ہے اور جس کے پاس آگے بڑھنے اور متعلقہ زمروں میں عالمی درجے کا ایپس بننے کی صلاحیت ہے، کی شناخت کرنے کے لیے 'آتم نربھر بھارت اِنوویشن چیلنج' کا آغاز کیا ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ایسے بہترین انڈین ایپس جو کہ بھارتی عوام پہلے سے ہی استعمال کر رہی ہے اس میں مزید نکھار لانے اور اسے عالمی سطح پر متعارف کرنے کے لیے آتم نربھر بھارت ایپ اِنوویشن چیلینج لانچ کیا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ 'بھارت میں عالمی درجے کے ایپس بنانے کے لیے ٹیکنالوجی اور اسٹارٹ اپ برادری میں آج زبردست جوش وخروش ہے۔
انہوں نے کہا کہ 'ان کے افکار وخیالات اور مصنوعات میں آسانی فراہم کرنے کے لیے @GoI_MeitY اور @AIMtoInnovate آتم نربھربھارت ایپ اِنوویشن چیلنج لانچ کررہے ہیں۔
مودی نے کہا کہ 'اگر آپ کے پاس ایسا کام کرنے والا پروڈکٹ ہے یا اگر آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ کے پاس اس طرح کے پروڈکٹ تیار کرنے کا وِژن اور مہارت ہے تو یہ چیلنج آپ کے لیے ہے۔ میں ٹیکنالوجی برادری کے اپنے تمام دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ اس میں حصہ لیں'۔