ETV Bharat / lifestyle

سلمان خان نے 18 سالہ نوجوان کی مدد کی جس نے اپنے والد کو کھو دیا - etv bharat urdu

ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ سائنس کے طالب علم کی مدد کی درخواست یووا سینا کے رہنما راہل ایس کنال نے سلمان خان سے کی تھی جو بیئنگ ہنگری فوڈ ٹرکز انیشیٹیو پر سپر اسٹار کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

Salman Khan
Salman Khan
author img

By

Published : May 5, 2021, 9:48 PM IST

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کرناٹک کے ایک نوجوان طالب علم کو امداد فراہم کرنے کے لئے آگے آئے ہیں، جنہوں نے اپنے والد کو کووڈ 19 کے باعث کھو دیا ہے۔

ایک ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق کرناٹک سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ سائنس کے طالب علم کی مدد کی درخواست یووا سینا کے رہنما راہل ایس کنال نے سلمان خان سے کی تھی، جو بیئنگ ہنگری فوڈ ٹرکز انیشیٹیو پر سپر اسٹار کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔

ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کنال نے کہا کہ 'ہم نے انہیں راشن اور تعلیمی سامان مہیا کرایا ہے۔ ہم ان کے لئے ہمیشہ حاضر رہیں گے اور ان کی بہتری کے لئے جو بھی ضرورت ہو وہ انہیں فراہم کریں گے۔'

سلمان کے مداحوں کا کنبہ ہمیں دوسروں کی مدد کرنے میں تعاون کر رہا ہے۔ سلمان نے ہمیں باہر جانے اور ضرورتمند ہر انسان کے لئے حاضر رہنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ ہر اس درخواست سے بھی واقف ہیں جو ان سے کی جاتی ہے اور جس کی مدد ہم کر رہے ہیں۔

دریں اثنا اپنے والدین کے حسن سلوک سے متاثر ہو کر سلمان نے اپنے چینی ریستوراں بھائیجانز کچن کے ذریعے کووڈ 19 فرنٹ لائن کارکنوں کو کھانے کے پیکٹ فراہم کرنے کا اقدام شروع کیا ہے۔

راہل کے ذریعے انجام دئے جانے والے اس اقدام پر فی الحال کم سے کم 5،000 فرنٹ لائن کارکنوں کو کھانے کے پیکٹ مہیا کرنے کا ہدف ہے جن میں پولیس اہلکار، صحت کارکنان اور کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے افراد شامل ہیں۔

بھائی جانز کچن میں تیار کردہ کھانا ممبئی میں بیئنگ ہنگری وین کے ذریعہ فراہم کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.