ETV Bharat / jagte-raho

اے پی میں ریت کی نئی پالیسی۔ایک اور مزدور کی خودکشی - اے پی میں ریت کی نئی پالیسی

آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں تعمیری شعبہ سے وابستہ ایک اور مزدور نے خودکشی کرلی۔ریاست میں حکومت کی نئی ریت پالیسی کے سبب روزگار سے محروم ہونے والے تعمیری شعبہ سے وابستہ افراد کی خودکشی کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

اے پی میں ریت کی نئی پالیسی۔ایک اور مزدور کی خودکشی
author img

By

Published : Nov 2, 2019, 1:39 PM IST

Updated : Nov 2, 2019, 7:58 PM IST

گزشتہ ماہ وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی نے نئے قواعد کا اعلان کیا اور پچھلی حکومت کی مفت ریت کی پالیسی کو منسوخ کردیا اور اب ریت صرف حکومت کی ملکیت والے اسٹاک یارڈس میں ہی دستیاب رہے گی۔اس پالیسی کے نتیجہ میں ریت کا حصول مشکل ہوگیا ہے جس سے تعمیری شعبہ اور رئیل اسٹیٹ کا شعبہ بھی بُری طرح متاثر ہوا ہے۔
اس نئی پالیسی کے نتیجہ میں اس شعبہ سے وابستہ کئی افراد بے روزگار ہوگئے ہیں اور حال ہی میں تین مزدوروں نے بے روزگاری سے تنگ آکر خودکشی کی تھی جبکہ تازہ واقعہ ضلع گنٹور میں پیش آیاجس میں ضلع کے تاڑے پلی سے تعلق رکھنے والے 35سالہ مزدور جی ناگاراجو نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔
ضلع گنٹور کے کئی افراد تعمیراتی شعبہ سے وابستہ ہیں اور اس نئی پالیسی کے نتیجہ میں ان کے روزگار پر کافی اثر پڑا ہے۔ناگاراجو کی بیوی ایک عمارت کے واچ مین کے طور پر کام کرتی تھی جبکہ وہ مزدوری کیاکرتا تھا تاہم گزشتہ کچھ عرصہ سے کام نہ ہونے پر اس کے خاندان کو مالی مشکلات کا سامنا تھا۔اسی دوران ناگاراجو اور اس کی بیوی میں جھگڑے ہورہے تھے جس پر ناگاراجو نے کمرہ میں فین سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔اس کو دو بچے ہیں۔اطلاع ملتے ہی تاڑے پلی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔

Intro:Body:

ghdfhht

Conclusion:
Last Updated : Nov 2, 2019, 7:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.