اس خاتون کی عمر 25 سے 30 برس کی عمر بتائی جارہی ہے۔خاتون کی لاش ضلع کے رامائم پیٹ ٹاؤن کی نواحی علاقہ کی کوٹیچرو نہر میں پائی گئی۔
نہر کے کنارے اس کے کپڑے بھی دستیاب ہوئے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ اس کا قتل کیا گیا۔
پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے کہاکہ اس خاتون کی شناخت کافی مشکل ہے کیونکہ اس کی لاش کافی مسخ ہوگئی ہے اور اس کے چہرہ کی پہچان بھی مشکل ہے۔
پولیس کے مطابق اس خاتون کا چار دن قبل قتل کیا گیا ۔