پولیس نے دونوں افراد کو گنگوہ نامی تھانہ میں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دونوں ملزمین ہتھیار سے لیس تھے اور ٹرک سے سامان لے جار ہے تھے۔
دونوں ملزمین کی شناخت رحمان اور کالا کے طور پر کی گئی ہے، دونوں افراد گنگوہ کے رہنے والے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دونوں ملزمن نے تلاشی کے دوران پولیس اہلکار پر جوابی فائرنگ کی، جس میں وہ زخمی بھی ہوئے۔
ابھی دونوں ہسپتال میں ہیں اور پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پولیس ان دونوں سے مزید پوچھ گچھ کر رہی ہے۔