ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں ایک سڑک حادثے میں شوہر اور بیوی دونوں ہلاک ہوگئے جب کہ ان کی بھتیجی شدید طور پرزخمی ہوئی ہے۔
تصادم اتنا خطرناک تھا کے کار میں بیٹھے شوہر اور بیوی کی موقع پر ہی دردناک موت ہوگئی جب کہ معصوم بچی شدید طور پر زخمی ہو گئی۔
جس میرٹھ اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرا دیا گیا ہے۔
یہ حادثہ ضلع کے تھانہ کوتوالی شہر بجنور کے دھرم پورہ مرادآباد سڑک پر سامنے سے آرہے تیز رفتار ٹرک نے کار میں ٹکر مار دی، تصادم اتنا خطرناک تھا کہ کار کے ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔
کار میں موجود شوہر بیوی پرکاش ویر اس کی بیوی سنیتا اور معصوم بھتیجی تھی
شوہر اور بیوی کی تو موقع پر ہی موت ہوگئی۔
جب کہ بھتیجی شدید طور پر بری طرح زخمی ہو گئی جسے میرٹھ ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرا دیا گیا ہے-
غور طلب ہے کہ دونوں شوہر بیوی شادی کی تقریب کے واسطے بجنور سامان خریدنے کے لئے گھر سے نکلے تھے کہ راستے میں ہی سڑک حادثے کے شکار ہوگئے -
پولیس نے دونوں کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کر دیا ہے-