ETV Bharat / jagte-raho

ڈرائیور کو لوٹنے والے شاطر بدمعاش گرفتار - ڈرائیور

لاک ڈاؤن ختم ہوتے ہی آہستہ آہستہ اب جرائم کے واقعات میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہے، گزشتہ تین دنوں میں ارریہ میں جرائم کی واردات بڑھنے سے ضلع انتظامیہ ایک بار پھر سے حرکت میں آ گئی ہے۔

شاطر بدمعاش گرفتار
شاطر بدمعاش گرفتار
author img

By

Published : Jun 8, 2020, 12:33 PM IST

بہار کے ضلع ارریہ کی رانی گنج پولیس نے دو الگ الگ معاملوں میں کاروائی کرتے ہوئے لوٹ پاٹ کے معاملے میں فرار مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمین نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔

ٹاؤن ڈی ایس پی پشکر کمار نے کہا کہ گزشتہ دنوں کار پر سوار مجرموں نے ایک ٹرک ڈرائیور کے ساتھ لوٹ مار کی تھی، ڈرائیور سے نقد روپے، موبائل وغیرہ بھی بھی لوٹ لیے تھے، اس معاملے کو لیکر رانی گنج تھانہ میں مقدمہ نمبر درج کیا گیا تھا۔

ڈرائیور کو لوٹنے والے شاطر بدمعاش گرفتار

رانی گنج پولس نے مستعدی دکھاتے ہوئے لوٹ میں استعمال کار اور ایک موٹر سائیکل کو برآمد کر لیا ہے اور ساتھ ہی دو فرار مجرموں کو بھی حراست میں لیا ہے۔

ایسے دوسرے ایک معاملے میں فرار ملزم رانی گنج جامن گھاٹ کے باشندہ روی شنکر یادو کو بھی گرفتار کیا گیا، ان لوگوں نے پک اپ ڈرائیور کو یرغمال بنا کر پک اپ پر لوڈ ریفائن تیل کو لوٹ لیا تھا، اس معاملے میں بھی رانی گنج تھانہ میں کیس درج کرایا گیا تھا۔جس میں ساحل نامی ایک بدمعاش کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ٹاؤن ڈی ایس پی نے اس معاملے میں رانی گنج تھانہ کے ایس ایچ او شیام نندن یادو کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں مجرموں کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے، علاوہ ازیں جو بھی مجرم بچے ہوئے ہیں ان کے خلاف بھی فوری ایکشن لیتے ہوئے کارروائی کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.