ETV Bharat / jagte-raho

گیا میں ایک پروگرام میں فائرنگ کے دوران ایک بچہ ہلاک - گیا بہار کرائم نیوز

ریاست بہار کے ضلع گیا میں آرکیسٹرا میں ہوائی فائرنگ کے دوران 12 برس کے ایک لڑکے کی موقع واردات پر موت ہوگئی ہے۔

گیا میں ایک پروگرام میں فائرنگ کے دوران ایک بچہ ہلاک
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 5:27 PM IST

اس واقعے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی پائی جا رہی ہے۔کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقے میں پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

گیا میں ایک پروگرام میں فائرنگ کے دوران ایک بچہ ہلاک

یہ سانحہ گیا کے میڈیکل تھانہ کے حدود میں واقع 'گوپی بیگہ' گاؤں کا ہے۔ جہاں لکشمی پوجا کے ویسرجن کے بعد رات میں رقص کا پروگرام منعقد تھا۔

فائرنگ کرنے والے ملزم ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق غیرقانونی اسلحہ لیکر فائرنگ کرنے والے تمام افراد موقع سے فرار ہوگئے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ڈانس کے دوران قریب بیس پچیس راونڈ ہوائی فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ کرنے افراد نشے کی حالت میں تھے۔

مہلوک بچے کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ گوپی بیگہ میں گذشتہ رات رقاصاوں کے ذریعے ڈانس کاپروگرام تھا۔
رقص دیکھنے کے لئے پہنچے کچھ افراد نشے کی حالت میں تھے۔

پروگرام کے دوران ایک 12 برس کے بچے سے ملزم روی یادو نے پانی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ یہاں سے ہٹ جاو ورنہ گولی ماردیں گے اور اتنا کہ کر اس نے بچے کو گولی ماردی۔ گولی لگنے کے بعد بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

بچے کی موت کے بعد اہل خانہ تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کرایا ہے۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ملزمین کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔

اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی سوجیت کمار نے موقع پر پہنچ کر ملزم کی جلد گرفتاری کے ساتھ سخت کارروائی کا یقین دلایا ہے۔

ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس کی کارروائی جاری ہے۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں آرکیسٹرا میں فائرنگ کے باعث ایک 12 سالہ بچہ کی موقع پر ہی موت ہوگئی ہے ۔ اس واقعے کے بعد سے گاؤں میں کافی تناؤ ہے۔ ضلع انتظامیہ نے علاقے میں پولیس کو تعینات کیا ہے Body:واقعہ ضلع گیا کے میڈیکل تھانہ حدود میں واقع گوپی بیگہ کا ہے۔ جہاں لکشمی پوجا کے ویسرجن کے بعد رات میں رقص کا پروگرام منعقد تھا ۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان ابھی پولیس کی گرفت سے باہر ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق غیرقانونی اسلحے لیکر فائرنگ کرنے والے افراد موقع سے فرار ہوگئے ہیں ، قریب بیس پچیس راونڈ فائرنگ کی گئی تھی ، فائرنگ کرنے والے نشے میں تھے
مہلوک بچے کے ایک رشتہ دار نے بتایا کہ گوپی بیگہ میں گذشتہ رات رقاصاوں کے ذریعے ڈانس کاپروگرام تھا ۔ رقص دیکھنے کے لئے پہنچے کئی دبنگ نشے کی حالت میں تھے ۔ پروگرام کے دوران ایک بارہ سالہ بچے سے ملزم روی یادو نے پانی کا مطالبہ کیا اور کہاکہ یہاں سے ہٹ جاو ورنہ گولی ماردیں گے اور اتنا کہ کر اسنے بچے کو گولی ماردی۔ گولی لگنے کے بعد بچے نے موقع پر ہی دم توڑ دیاConclusion:بچے کی موت کے بعد اہل خانہ تھانے پہنچے اور مقدمہ درج کرایا ہے ۔ اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد ڈی ایس پی سوجت کمار نے موقع پرپہنچ کر ملزم کی جلد گرفتاری کے ساتھ سخت کارروائی کا یقین دلایا۔ اس کے بعد گاوں کے افراد پرسکون ہوئے۔ تاہم کشیدگی کے پیش نظر پولیس اب بھی گاؤں میں موجود ہے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.