ETV Bharat / jagte-raho

ریلوے نے 87 لاکھ کے غیر قانونی ٹکٹ ضبط کیے - ریلوے پروٹیکشن فورس کے ذریعہ جولائی سے ستمبر

گزشتہ برس جولائی سے ستمبر تک اس عرصہ میں پکڑے گئے 146 معاملات میں ای ٹکٹوں سمیت 50.16 لاکھ روپے کے کل 2099 ٹکٹ ضبط کیے گئے تھے اور 171 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

Train tickets worth Rs 87 lakh seized in Gujarat, 315 held

author img

By

Published : Oct 15, 2020, 9:40 PM IST

احمدآباد 15: مغربی ریلوے آر پی ایف نے ٹکٹ دلالوں کے خلاف خصوصی مہم میں 87 لاکھ روپے کے غیر قانونی ٹکٹ ضبط کیے ہیں۔

چیف پبلک ریلیشنس آفیسرسمت ٹھاکر کی جانب سے جمعرات کو جاری ریلیز کے مطابق مغربی ریلوے کے ریلوے پروٹیکشن فورس کے ذریعہ جولائی سے ستمبر2020 تک کی مدت کے دوران ٹکٹ دلالوں کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران پکڑے گئے 298 معاملوں میں ای ٹکٹوں اور ٹریول کم ریزرویشن سمیت تقریباً 87.55 لاکھ روپے کے کل 5547 غیرقانونی ٹکٹ ضبط کیے گئے اور 315 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

گزشتہ برس جولائی سے ستمبر تک اس عرصہ میں پکڑے گئے 146 معاملات میں ای ٹکٹوں سمیت 50.16 لاکھ روپے کے کل 2099 ٹکٹ ضبط کیے گئے تھے اور 171 لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ اس طرح گزشتہ برس کی بنسبت رواں برس پکڑے گئے معاملات کی تعداد دوگنی سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔ اسی طرح گرفتار افراداور ضبط ٹکٹوں کی تعداد اور ای ٹکٹوں کی قیمت میں بھی قابل ذکر اضافہ ہوا ہے۔

خصوصی مہم کے دوران یہ دیکھا گیا کہ ریل مینگو سافٹ ویئر کے استعمال سے ای ٹکٹوں کی بکنگ میں گڑبڑی کی گئی تھی۔ یہ تمام خصوصی مہم جولائی سے ستمبر تک کی مدت میں چلائی گئی۔ دلالوں کے ذریعہ ٹکٹوں کی غیرقانونی بکنگ کی اطلاع ملنے کے بعد، ڈٹیکٹیو ونگ، آر پی ایف کرائم برانچ، سائبر سیل اور ڈویژنوں کے ڈیڈیکیٹیڈ عملےکی خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی اور خاص مہم اس طرح کی غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف شروع کیے گئے۔ جس میں پایا گیا کہ کئی جعلی آئی ڈی کا استعمال کرکے ٹکٹوں کی غیرقانونی بکنگ کی گئی تھی، جس میں کچھ مجاز آئی آر سی ٹی سی ایجنٹ بھی شامل ہیں، جو نقلی آئی ڈی کا استعمال کرتے ہیں اورریئل منگو جیسے سافٹ ویئر کا بھی استعمال کرکے معصوم مسافروں سے اضافی رقم وصول کرتے ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.