ETV Bharat / jagte-raho

نابالغ کے قتل کے الزام میں ماں سمیت تین گرفتار - ہوشیار پور کی جرائم کی خبریں

ریاست پنجاب کے ضلع ہوشیار پور کے گاؤں سولی میں 'غیرت کے نام پر قتل' کا معاملہ سامنے آیا ہے جس میں ایک کنبہ نے نابالغ لڑکی کو قتل کرکے اس کی آخری رسومات ادا کردی

نابالغ کے قتل کے الزام میں ماں سمیت تین گرفتار

author img

By

Published : Apr 27, 2020, 7:12 PM IST

گڑھ شنکر پولیس اسٹیشن کے انچارج اقبال سنگھ نے بتایا کہ انہیں کل اطلاع ملی تھی کہ سولی گاؤں کے شمشان گھاٹ میں صبح خاموشی سے کسی کی آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔ پولیس وہاں پہنچی اور چتا سے ہڈیاں اور راکھ اکٹھی کیں۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ، 19 سالہ جسپریت کور 22 اپریل کو گھر سے کہیں چلی گئی تھی اور اگلے ہی دن واپس آگئی۔ اس کے اہل خانہ کو شبہ ہے کہ وہ اس دوران بھجلان گاؤں کے امنپریت کے ساتھ تھی۔ اس کے بعد 25 اور 26 اپریل کی درمیانی رات کو جسپریت کو کنبہ کے افراد نے قتل کردیا۔ الزام ہے کہ جسپریت کو پہلے نیند کی گولیاں دی گئی اور بعد میں جب وہ بے ہوش ہوگئی تو اس کا گلا دبا کر قتل کردیا گیا۔

پولیس نے ستدیو ، اس کے بیٹے سوراج عرف منی ، بلوندر کور (جسپریت کی ماں ) ، گوردیپ اور لالا کے خلاف قتل اور ثبوت مٹانے سمیت تعزیرات ہند کی دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ان ملزموں میں سے ستدیو، بلویندر کور اور گردیپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.