پولیس ذرائع نے بتایا کہ لال باغ محلہ باشندہ پرینکا پریہ درشی (29) پورنیہ ضلع کے ایک پرائیوٹ ہسپتال میں فیزیو تھیراپسٹ کا کام کرتی تھی۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے وہ ایک ماہ سے لال باغ محلہ میں اپنے والد کے ساتھ رہتی تھی۔ پرینکا ایک ماہ سے ذہنی پریشانی میں مبتلا تھی اور اسی وجہ سے اس نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی۔
ذرائع نے بتایا کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھاگلپور میڈیکل کالج ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔