سی آرپی ایف کے سب انسپکٹر کے طورپر خدمات انجام دینے والے راجستھان کے 30 برس کے شنکر نے کوارٹرس میں فین سے پھانسی لے کریہ انتہائی اقدام کیا۔
اس کی خودکشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس مقام واقعہ پہنچی جس نے اس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور اس کی خودکشی کی معلوم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔
پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔