ریاست چھتیس گڑھ میں ضلع سورج پور کے لاٹوری تھانہ میں قتل معاملہ میں پوچھ گچھ کے لئے لائے جانے والے محکمہ بجلی کے انجینئر کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی۔ لواحقین کے مطابق ، متوفی کے جسم پر چوٹ کے نشانات ہیں۔اہل خانہ نے پولیس پر حملہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
مقتول انجینئر قتل کے شبہ میں پولیس کی تحویل میں تھا.
دراصل لاٹوری پولیس چوکی کے علاقے میں کارووا بجلی سب اسٹیشن کے قریب پیر کے روز ایک نوجوان کی خون میں لت پت لاش ملی۔ جس کی تفتیش کے لئے 4 نوجوانوں کو پوچھ گچھ کے لئے لایا گیا تھا۔
جس میں محکمہ بجلی کے سب انجینئر پونم کاتلم بھی شامل تھا۔ جو ضلع بالود کا رہائشی بتا یا جاتا ہے۔
حراست میں لینے کے بعد تھانا لے جا نے کے دوران صحت خراب ہوگئی۔
چوکی انچارج کا کہنا ہے کہ پونم پر قتل کا الزام ہے ۔حراست میں لینے کے نعد تھانے لے جاتے ہوئے اس کی صحت بگڑ نے لگی تھی ۔ جس کے بعد وہ بیمار ہوگیا تھا۔ جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔
پولیس پر اہل خانہ نے حملہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور مقتول کے جسم پر چوٹ لگنے کا الزام ہے۔ حالانکہ پولیس کہہ رہی ہے کہ ایک دن پہلے ہی پونم زخمی حالت میں ملا تھا۔
مزید پڑھیں:
بی جے پی کارکن کا سرعام گولی مار کر قتل
ایک سال پہلے بھی ، ضلع کے تھانے میں ایک نوجوان کی موت کے معاملے میں ریاست کی سیاست گرم تھی۔
مبینہ سب انجینئر کی موت کے بعد آج ایک بار پھر پولیس کے ورکنگ اسٹائل پر سوالیہ نشان لگ رہا ہے۔