پولیس کے مطابق گوپی گنج علاقے میں قومی شاہراہ پر بس اسٹینڈ کے نزدیک جمعرات کی دیر رات بلیٹ موٹرسائیکل پر سوار تین نامعلوم بدمعاشوں نے طلبہ رہنما منیش یادو کوہدف بنا کر دیسی بم سے حملہ کردیا۔
بدمعاشوں نے لگاتار تین دیسی بم داغے جس سے علاقے میں افراتفری پھیل گئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس حملے میں طلبہ رہنما منیش یادو، آدرش گپتا، اور دو راہ گیر زخمی ہوگئے۔
حملے سے مشتعل افراد نے قومی شاہر کو جا م کردیا۔
اطلاع ملتے ہی کوتوال کرشنانند رائے بھاری فورس لے کر موقع پر پہنچ گئے۔
سبھی زخمیوں کو کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں گوپی گنج میں داخل کرایا گیا ہے۔
بدمعاش حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔