پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ مجھولی گاﺅں میں جتندر کمار کے مکان میں شراب کی خریدو فروخت کی جاتی ہے۔ اطلاع کی تصدیق کے بعد کل دیر رات کی گئی چھاپے ماری میں 22 کارٹن انگریزی شراب برآمد کی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ اس کاروائی میں اسملگر جتندر کو گرفتار کر کے تھانے لایا گیا ہے۔ جہاں اس سے سخت تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس کے خلاصے کی بنیاد پر علاقہ میں شراب اسمگلروں پر نکیل کسنے میں مدد ملے گی۔ ضروری کاروائی کے بعد جتندر کو عدالتی حراست میں آج جیل بھیج دیا جائے گا۔