ETV Bharat / jagte-raho

جونپور: آپسی تنازعہ میں ایک شخص کا قتل

ریاست اترپردیش کے ضلع جونپور کے سجان گنج علاقے میں نالی کا پانی نکالنے کے سلسلے میں دو گروہوں کے درمیان مارپیٹ ہوئی، جس میں ایک شخص کا قتل ہوگیا۔

قتل
قتل
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 4:32 PM IST

اس معاملے میں پولیس نےدو ملزمین کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ سجان گنج علاقے کے نیورہا گاؤں باشندہ رام آسرے پانڈے(65)کے دروزاے پر بدھ کی شام کو ہوئی تیز بارش سے پانی رک گیا تھا۔

پڑوسی کے پانی نکلنے کا راستہ بند کردینے کی وجہ سے پانی نہیں نکل پارہا تھا۔

دیررات رام آسرے پانی کی روکاوٹ کو صاف کرنےلگے رہے، جس سے پڑوسیوں میں تنازع شروع ہوگیا۔

اس کے بعد پڑوسیوں نے ان پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا، جس میں ان کی موت ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ چیخ پکار سن کر گھر کے اندر موجود بڑا بیٹا اوم پرکاس اور چھوٹی بہو نندی بچانے کے لئے آئے تو ان کی بھی پٹائی کی گئی۔

اطلاع ملنے کے بعد پی آر وی ۔112کی ٹیم موقع پر پہنچی۔

شدید طور سے زخمی رام آسرے کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

اس واقعہ کے بعد سے گاؤں میں کافی تناؤ ہے۔

احتیاط کے طور پر بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس بدلا پور مہندر سنگھ دیو نے بھی موقع واردات کا جائزہ لیا اور مقامی افراد کو جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

متوفی کے بیٹے نے نامزد تحریر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.