ETV Bharat / jagte-raho

ممبئی: 'آن لائن سیکس ریکٹ' کا انکشاف - ممبئی میں آن لائن سیکس ریکٹ

ممبئی پولیس نے شہر کے متمول علاقے قلابہ میں واقع ایک مشہور ہوٹل کے قریب آن لائن سیکس ریکٹ کا انکشاف کرتے ہوئے تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

Six people arrested in an online sex racket at mumbai
ممبئی میں آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش
author img

By

Published : Dec 22, 2019, 11:29 PM IST

ممبئی پولیس نے آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ تین لڑکیوں کو تحویل میں لے کر انہیں باز آباد کاری گھر میں روانہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ آن لائن خدمات کے تحت مختلف ایجنسیاں خوبصورت لڑکیوں کی کم لباس میں اتاری ہوئی تصاویر اپنی ویب سائٹ پرشائع کرتی ہیں اور اس پر یہ تحریر ہوتا ہے کہ اگر اس لڑکی کو آپ طلب کرنا چاہتے ہو توآپ کو محض روپیہ ادا کرنا ہوگا اور یہ خدمات آپ کو فی گھنٹہ دستیاب ہوگی جس کے لیے آپ کو پہلے آن لائن رقم ادا کرنی ہوگی اس کے بعد لڑکی آپ کے بتلائے ہوئے مقام پر پہنچ جائے گی۔

ممبئی پولیس کے انسداد منشیات سیل کے ڈپٹی کمشنر آف پولس شیودیپ لانڈے نے بتلایا کہ 'پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قلابہ کی ایک مشہور ہوٹل کے قریب واقع رہائشی کالونی میں آن لائن لڑکیاں دستیاب ہوتی ہیں۔'

اطلاع ملنے کے بعد پولس نے چھاپہ مار کر اس کاروبار میں تین افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس سے چھ موبائل ہینڈ سیٹ، ایک میموری کارڈ، خمارآلود گولیاں اور 11 ہزار 6 سو60 روپیہ سمیت تین لڑکیوں کوبھی اپنی تحویل میں لیا ہے جس میں سے دو لڑکیاں ماڈلنگ کر رہی ہیں اور ان کی تصاویر کئی ایک نامور میگزین میں بھی شائع ہوچکی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک نابالغ لڑکی کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے جو انتہائی کم لباس زیب تن کیے ہوئے تھی اور پولس کی جانب سے تحویل میں لیے جانے کے بعد وہ زارو قطار رونے لگی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.