پولیس کو ایک خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ مہاراشٹر کے تھانے کے دیہی علاقے میں کچھ لوگ منشیات فروخت کرنے آتے ہیں۔
باندرا اے سی پی اتل کلکرنی نے تھانے کے پولیس افسران کو الرٹ کرکے مذکورہ علاقے میں تفتیش شروع کردی۔
دیر رات تقریباً 4 بجے ایک مشتبہ آٹو رکشا سے پولیس کی ٹیم کو 25 کیلو ایفیڈرین نامی ممنوعہ ڈرگس ملی جس کی بین الاقوامی بازار میں قیمت تقریباً تین کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔
تھانے پولیس سپرنٹنڈنٹ سیواجی راٹھور نے بتایا کہ پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے اور معاملے تحقیقات کر رہی ہے۔