ETV Bharat / jagte-raho

نوئیڈا:اسکول کے چیئرمین پر جنسی زیادتی کا الزام - 20 years girl raped in noida

ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر کے صنعتی علاقہ نوئیڈا میں ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا دردناک واقعہ پیش آیا ہے۔

ڈی سی پی  ورندا شکلا
ڈی سی پی ورندا شکلا
author img

By

Published : Sep 9, 2020, 2:29 PM IST

ٹرانسفر سرٹیفکیٹ(ٹی سی) دینے کے بہانے ایک 20 برس کی لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی ہے۔

متاثرہ لڑکی نے اسکول کے چیئرمین پر عصمت دری کا الزام لگایا ہے۔

متاثرہ لڑکی کا الزام ہے کہ اسکول کے چیئرمین نے ٹی سی دینے کے بہانے اسے اسکول بلایا اور پھر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

پولیس تھانہ ایکو ٹیک ۔3 نے متاثرہ لڑکی کی تحریر پر ملزم اسکول چیئرمین کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

معلومات کے مطابق متاثرہ کا بھائی آٹھویں جماعت کا طالب علم ہے۔

ڈی سی پی ورندا شکلا

متاثرہ خاتون نے تحریر میں پولیس کو بتایا کہ لاک ڈاؤن میں وہ لوگ فیس جمع کرنے سے قاصر رہے، جس کے بعد اسکول کے مالک نے اہل خانہ پر فیس جمع کروانے کے لئے دباؤ ڈالنا شروع کردیا۔

متاثرہ نے متعدد بار اسکول کے مالک سے ملاقات کی اور اسے اہل خانہ کے مالی بحران کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے اسکول مالک سے فیسیں معاف کرنے کو بھی کہا۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو مزید بتایا کہ اسکول کے چیئرمین نے ٹی سی دینے کے بہانے اسے اسکول بلایا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔

صرف یہی نہیں اسکول کے چیئرمین نے کسی کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

یہ بھی پڑھیے:کانگریس کو مضبوط بنانے کا عہد

تاہم خوف زدہ متاثرہ نے اپنے اہل خانہ کو اس کی اطلاع دے دی اور اس بارے میں پولیس کو آگاہ کیا ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لئے بھیج دیا ہے۔

ڈی سی پی ورندا شکلا نے بتایا کہ ملزم نے طالب علم کی بہن کو ٹی سی دینے کے بہانے بلایا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.