ETV Bharat / jagte-raho

سہارنپور :12 سال کی نابالغ کے ساتھ گینگ ریپ - saharanpur minor girl rape case

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تین نوجوانوں نے ایک لڑکی کو اغوا کرکے اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس میں شکایت درج کرکے جلد از جلد انصاف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

سہارنپور :12 سال کی نابالغ کے ساتھ گینگ ریپ

author img

By

Published : Aug 18, 2020, 3:37 PM IST

سہارنپور کے تھانہ صدر بازار کے ایک محلہ میں ایک لڑکی کو اغوا کرکے تین نوجوانوں نے اجتماعی عصمت دری کی واردات کو انجام دیا۔ اس واردات کو انجام دینے والے تینوں نوجوان لڑکی کے ہم جماعتی بتائے جارہے ہیں، لڑکی کے شور مچانے پر محلے کے افراد نے نوجوانوں کو پکڑنے کی کوشش کی مگر تینوں نوجوان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لڑکی کے اہل خانہ نے تھانہ میں تحریر دے کر انصاف کی فریاد کی ہے۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایک مرتبہ پھر ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معاملہ روشنی میں آیا ہے۔ تھانہ صدر بازار کے ایک محلہ میں کچھ نوجوانوں نے ایک نابالغ لڑکی کو اغوا کرکے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔

سہارنپور :12 سال کی نابالغ کے ساتھ گینگ ریپ

متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی دوست کے گھر جارہی تھی تو راستے میں اس کے جماعت میں پڑھنے والے لڑکوں نے اس کی کچھ تصویر دکھاکر اسے بلیک میل کرنے کی کوشش کی ۔جس کے بعد ان لڑکوں نے لڑکی کو اغوا کرکے ایک کمرے میں لے گئے اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی۔ لڑکی کے شور مچانے پر آس پاس کے رہنے والے افراد نے لڑکوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن لڑکے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ جس کے بعد لڑکی کے اہل خانہ کو اطلاع دی گئی۔

لڑکی کے اہل خانہ نے تھانہ میں تحریر دے کر کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ صدر تھانہ پولیس اس معاملے کی تفتیش کررہی ہے، لڑکی دلت سماج سے تعلق رکھتی ہے۔ لڑکی کے اہل خانہ کی جانب سے تحریر دیدی گئی ہے، تحریر کی بنیاد پر تینوں نوجوانوں کے خلاف جنسی زیادتی اور ایس سی / ایس ٹی کے تحت مقدمہ قائم کرلیا گیا ہے۔ تحقیق کی بنیاد پر آگے کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.