ملزم کی شناخت وسنت کمار گھوش کے طور پر کی گئی ہے، اس کے پاس سے دادر پولیس نے 12 لاکھ روپے قیمت کے 217 موبائل ایک ساتھ برآمد کیا ہے۔
موبائل چوری کی مسلسل شکایت کے بعد پولیس اہلکار کی جانب سے یہ کارروائی کی گئی۔
رواں ماہ ایک شخص نے جی آر پی میں اپنے دو موبائل فون چوری ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کرایا تھا۔
پولیس نے متاثرہ شخص کی شکایت پر ان کے آئی ایم ای نمبر سے اس فون کی تلاش شروع کی بالآخر پولیس کو کامیابی ملی۔
ملزم کے پاس سے نہ صرف متاثرہ شخص کے موبائل برآمد ہوئے بلکہ اس کے پاس سے 217 موبائل برآمد ہوئے، جس کی قیمت بازار میں 12 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے۔
ریلوے پولیس نے ملزم نے کورٹ میں پیش کیا جسے کورٹ کی جانب سے حراست میں رکھےنے کا حکم دیا گیا ہے۔