ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج میں لاک ڈاؤن کے دوران نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس اہلکار پر حملہ کردیا۔
واقعہ یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے راجستھان کے ایک ملزم کی تلاش کی جا رہی تھی، تبھی پولیس نے دیکھا کہ کچھ لوگ ڈھکوریا گاؤں کی مندر کے پاس جمع ہوکر باتیں کر رہے ہیں۔
پولیس کی جانب سے کہا گیاکہ وہ لاک ڈاؤن کی پیروی کرتے ہوئے اپنے اپنے گھروں کو چلے جائیں، مگر وہاں جمع لوگ ہٹنے کے لیے تیار نہیں ہوئے۔
پولیس نے بھیڑ کی تصویر لینی چاہی تو مقامی افراد نے پولیس والے پر مار پیٹ شروع کر دی۔
دو پولیس اہلکار تھے، جب مارپیٹ کی نوبت آئی تو سپاہی وجئے بھاگ گیا، جب کہ سپاہی منوج بھیڑ کی نذرہوگئے۔
پولیس اطلاع ملنے پر موقع واردات پہنچی اور منوج کی جان بچائی۔منوج کو قریب کے ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
جب کہ سات نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ۔