دونوں ملزمین کو دو دن کے لیے ریمانڈ پر رکھا گیا ہے اور فی الحال دوںوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آستھا مودی نے بتایا کہ پولیس کے نارکوٹکس سیل کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی، جس کی مدد سے پولیس نے انہیں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم بلوندر کمار ٹرک چلاتا ہے۔
مزید پڑھیں:دہلی: شاہین باغ سے موبائل اسنیچرگرفتار
اس ٹرک میں بلوندر سنگھ اور اس کا دوست کلوندر سنگھ سامان لاد کر راجستھان اور مدھیہ پردیش لے جاتے ہیں۔
اسی کے ساتھ یہ دونوں ملزمین منشیات بھی غیر قانونی طور پر فروخت کرتے ہیں۔
ملزمین نے پولیس کو ایک اور شخص کا نام بتایا ہے ، پولیس نے اس کی تلاشی شروع کر دی ہے۔