ایس ایس پی آکاش تومر نے آج یہاں بتایا کہ جمعہ کی دیر رات سول لائن پولیس ٹیم آئی ٹی آئی چوراہے پر چیکنگ کررہی تھی۔
اسی دوران پولیس کو جانکاری ملی کہ کچھ نامعلوم لوگ ہائی وے سروس روڈ پر واقع پالی ٹیکنیک کالج کے نزدیک غیر قانونی اسلحہ لئے دیکھے گئے ہیں۔
جو شاطر قسم کے افراد ہیں اور کسی بھی واردات کو انجام دے سکتے ہیں۔
اسی اطلاع کی بنیاد پر پولیس موقع پر پہنچی تو وہاں موجود لوگ ادھر ادھر فرار ہونے لگے۔
جس پر پولیس نے ضروری طاقت کا استعمال کر گھیرا بندی کر کے موقع سے دو افرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
ان پر الزام ہے کہ گرفتار دونوں ملزمین نےگذشتہ 28فروری کو بلرئی علاقے کے پاٹھک کالج کے سامنے جاکھن گاؤں کے نزدیک دہلی سے واپس آرہے لوگوں سے زیورات، دو موبائل اور 5ہزار روپئے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔