اسی چیز کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ شر پسند عناصر انٹرنیٹ پر عوام کو ٹھگ رہے ہیں۔
او ایل ایکس اور کویکر جیسی ویب سائٹس پر موبائل فون موٹر سائیکل اور کار وغیرہ کی فروخت کا اشتہار دیتے ہیں اور عوام کو اس جانب راغب کرنے کے لیے اس کی قیمت انتہائی کم بتاتے ہیں۔
خواہشمند افراد اس موقع کو غنیمت جان کر فون پر رابطہ کرتے ہیں تو انہیں پہلے آن لائن رقم منتقل کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے بعدازاں مختلف بہانے سے مزید رقم طلب کی جاتی ہے۔
متاثرہ افراد کو اس کا پتہ چلنے تک وہ لوٹ چکے ہوتے ہیں۔
سائبر کرائم سٹیشن نے گزشتہ تین ماہ میں اس طرح کے 50 مقدمات درج کیے ہیں جبکہ ماضی میں ایسے سینکڑوں کیس درج کیے جا چکے ہیں تاہم ان پر کارروائی انتہائی مشکل ہے۔
ڈپٹی کمشنر آف سائبر کرائمز حیدرآباد رگہو ویر نے عوام سے اپیل کی کہ 'وہ بلا تحقیق اشیاء کی خریدی کرنے سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی انجان شخص کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل نہ کریں اور اگر کوئی اس طرح کا مطالبہ کرے تو پولیس کو مطلع کریں'۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'واٹس اپ ہیلپ لائن نمبرات 9490616330,9490616523 کے علاوہ سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع فیس بک ٹوئٹر اور ای میل وغیرہ کے ذریعے پولیس کو اطلاع دی جا سکتی ہے'۔