مدھیہ پردیش کے ضلع شیوپوری کے ایک اہلکار کو واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض پوسٹ کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق کولارس کے خواتین و اطفال کی فلاح وبہبود کے محکمے میں برسرِ کار اہلکار وِکاس نائک کو اپنے محکمے کے افسران اور اہلکاروں کے حوالے سے واٹس ایپ گروپ میں قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں ضلع کلیکٹر نے معطل کر دیا۔
یہ کارروائی ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر کی ایماء پر کی گئی ہے۔